اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 ) سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 6مقدمات اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کی ایک مقدمہ میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی ہے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے وکلا نے توشہ خانہ کیس ٹو کسی اور بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا کردی ہے.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے بشری بی بی کی ایک اور عمران خان کی6مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی عمران خان اور بشری بی بی کی جانب سے وکیل انصر کیانی اور شمسہ کیانی عدالت میں پیش ہوئے .

(جاری ہے)

وکیل انصر کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ بشری بی بی 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں سزا سنائے جانے پر گرفتار ہوئی ہیں حاضری سے استثنی دیا جائے بشری بی بی اڈیالہ جیل میں قید ہیں ویڈیو لنک کے ذریعے ان کی حاضری لگائی جائے. جج افضل مجوکہ نے کہا کہ میں آج پیکا کے تحت درج مقدمات میں مصروف ہوں اس لئے آج کچھ نہیں ہوگا، حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کی جاتی ہے عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کی عبوری درخواست ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کر دی.

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کی 6 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 11 فروری تک توسیع کردی دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے عمران خان اور بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں بریت کی درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں بیرسٹر سلمان صفدر اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید عدالت کے سامنے پیش ہوئے.

سماعت کے آغاز میں عمران خان اور بشری بی بی کے وکیل سلمان صفدر نے جج سے کیس دوسرے بینچ کومنتقل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے موکل کی ہدایات کے مطابق عدالت کے سامنے اپنی استدعا رکھتا ہوں یہ کیس اس ہائیکورٹ کے بہت سینئرجج پہلے سے سن چکے ہیںانہوں نے کہا کہ خاور مانیکا نے عمران خان کی عدت کیس میں بریت کے خلاف اپیل دائرکی، عدت کیس میں انہی بنیادوں پرکیس دوسرے بینچ کومنتقل کرنے کا آرڈر ہوگیا، اسلام آبادہائیکورٹ میں اتنے سینئر ججز موجود ہیں اور مجھے اپنے کلائنٹ کی ہدایات ہیں سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ میری استدعا ہے عدالت کوئی نئی تاریخ نہ دے اور اس نکتے پرتھوڑا سوچ لے جس کے بعد جسٹس راجہ انعام نے کیس کی سماعت ملتوی کردی.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان اور بشری بی بی کی اسلام آباد کیس میں

پڑھیں:

26؍نومبر احتجاج صنم جاوید، مشعال یوسفزئی کی ضمانت خارج

 

پی ٹی آئی کے 16رہنماؤں و کارکنان کی ضمانتیں خارج ہونے والوں میں صحافی سمیع ابراہیم بھی شامل
ملزمان عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں، عبوری ضمانت کی رعایت کا ناجائز استعمال کیا،پراسیکیوٹر

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں راجا بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی جب کہ صحافی سمیع ابراہیم کا نام بھی ضمانت خارج ہونے والوں میں شامل ہے ۔پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان چار ماہ سے عدالتی رعایت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور مسلسل عدالت سے غیر حاضر ہیں۔ملزمان تفتیشی عمل میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور عبوری ضمانت کی رعایت کا بھی ملزمان نے ناجائز استعمال کیا۔پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ریفرنس بھی عدالت میں پیش کیے جس پر عدالت نے پی ٹی آئی کے 16رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت عدم پیروری پر خارج کردی۔ضمانت خارج ہونے والوں میں سابق صوبائی راجہ بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، سیمابیہ طاہر، تیمور مسعود، فہد مسعود، سعد علی خان، راجہ ناصر محفوظ، جاوید کوثر، شہباز احمد، نادیہ خٹک، عمر تنویر بٹ، بابر لودھی، نثار خان، عبدالوحید جبکہ صحافی سمیع ابراہیم کے نام شامل ہیں۔واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف راولپنڈی اور اٹک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نو مئی مقدمات:بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ
  • عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی کاز لسٹ منسوخ
  • جج ہمایوں دلاور کے خلاف مبینہ سوشل میڈیا مہم‘اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی 
  • شیخ رشید کی بریت کی اپیل، پنجاب حکومت نے شواہد پیش کرنے کیلئے وقت مانگ لیا
  • سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت پر حکومت کو عدالت کا دو ٹوک پیغام
  • ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر بڑی پیش رفت
  • علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
  • بیٹا مجرم ہو تو سزا دیں مگر غائب نہ کریں، وزارت داخلہ کے لاپتا ملازم کے والد کی استدعا
  • 9 مئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم عائد
  • 26؍نومبر احتجاج صنم جاوید، مشعال یوسفزئی کی ضمانت خارج