دنیا کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے: شیری رحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سٹی 42 : سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ دنیا کا درجۂ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔
اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اس وقت بڑا چیلنج ہے، دنیا کو ماحولیات تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔
شیری رحمٰن نے کہا کہ ماحول دوست کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صنعتوں کے قیام کے دوران ماحولیاتی حوالے سے احتیاطی تدابیر اپنانا ہوں گی،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاروباری برداری کو سمجھنا ہوگا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے بچانے کے لیے کوئی نہیں آئے گا۔
وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئیں، محکمہ موسمیات
کراچی اس وقت ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے، تاہم شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں درجہ حرارت میں آہستہ آہستہ کمی آ رہی ہے، درجہ حرارت 38.1 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 16فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شہر میں سمندری ہوائیں 20 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔