معروف اینکر پرسن اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ فرح اقرار کا کہنا ہے کہ ان کی شادی محبت کی نہیں بلکہ ارینج میرج تھی۔ان کا دل کرتا ہے اپنی پروفائل میں جا کر نام تبدیل کر دیں۔

فرح اقرار نے کہا کہ وہ اقرار الحسن سے نا ناراض ہوتی ہیں، نہ سوال کرتی ہیں، نہ لڑائی کرتی ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی فرمائشں کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے تحفوں کی فرمائش بھی نہیں کرتیں بلکہ اقرار سے زیادہ تحفے وہ انہیں دیتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقرار کی طرف سے سب سے مہنگا تحفہ آئی فون کا تھا جو انہوں نے 5 سال قبل دیا تھا۔

فرح اقرار کا کہنا تھا کہ شادی زندگی کا حصہ ہے۔ پوری زندگی شادی نہیں ہے۔ اگر پارٹنر پر نظر رکھنا شروع کر دیں یا پابندیاں لگائیں پھر بھی جس نے جو کرنا ہے وہ کر کے رہتا ہے اس لیے شک یا پابندیوں سے زندگی بسر نہیں ہوتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ رشتوں میں تشدد کے خلاف ہیں۔ پہلا تھپڑ شروعات ہوتی ہے۔ جو خواتین سوشل میڈیا پر آ کر اپنے زخم دکھاتی ہیں وہ کتنی مجبور اور بے بس ہوتی ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین یہ سب کیوں برداشت کرتی ہیں اور اپنی زندگی تباہ کیوں کر رہی ہیں۔

فرح اقرار کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں کچھ بھی نہیں بدلنا چاہتیں اور زندگی میں جو بھی کیا وہ اس کو اون کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اکاؤنٹس کی وجہ سے نام تبدیل کیا کیونکہ پہلے سے موجود اکاؤنٹس کا نام تبدیل کرو تو وہ ویریفائیڈ نہیں رہتا لیکن لوگوں کو لگتا ہے کہ نام تبدیل کرنے سے علیحدگی ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقرار الحسن 3 بیویوں کے ہمراہ ہنسی خوشی زندگی کیسے بسر کر رہے ہیں؟، فرح اقرار نے سب بتا دیا

شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فرح کا کہنا تھا ان کی شادی ارینج تھی۔ اقرارالحسن نے ان کا انتخاب کیا تھا، ان کے والد سے بات کی اور جب فرح سے بات کی تو انہوں نے شادی سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد سب نے مل کر انہیں شادی کے لیے منایا۔

فرح اقرار معروف اینکر پرسن اور انویسٹی گیٹو جرنلسٹ اقرار الحسن کی دوسری اہلیہ ہیں، فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق نیوز اینکر بھی ہیں۔ فرح اقرار نے کئی مشہور نیوز اور انٹرٹینمنٹ چینلز میں بطور ہوسٹ کام کیا ہے۔ فرح اقرار اس وقت لاہور میں مقیم ہیں اور کامیابی کے ساتھ اپنا یوٹیوب چینل چلا رہی ہیں۔ وہ اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر روزانہ وی لاگ پوسٹ کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اقرارالحسن فرح اقرار.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اقرارالحسن کا کہنا تھا کہ اقرار الحسن نام تبدیل کرتی ہیں انہوں نے

پڑھیں:

ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف

ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 December, 2025 سب نیوز

ایبٹ آباد: (آئی پی ایس) ڈاکٹر وردا قتل کیس میں دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں۔

ملزمہ ردا نے ڈاکٹر کے قتل کا سودا ایک کروڑ روپے میں کیا، قتل کا سودا ملزم ندیم نے اہم ملزم شمریز سے 30 لاکھ میں طے کیا، ملزم شمریز نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈاکٹر وردا کا گلا گھونٹ کر قتل کیا۔

پولیس نے ملزمہ کے شوہر کی 5 دکانیں سیل کر دیں، قتل میں استعمال دونوں گاڑیاں پولیس کی تحویل میں ہیں، مرکزی ملزم شمریز تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔

ایڈیشنل آئی جی ایبٹ آباد سونیا شمروز کا بطور ممبر جے آئی ٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سونیا شمروز جے آئی ٹی میں ڈاکٹر وردا کیس کی تحقیقات کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنو مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹنےکا منصوبہ تھا، فیض حمید اس کا حصہ تھے: خواجہ آصف نو مئی کے واقعات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی پلٹنےکا منصوبہ تھا، فیض حمید اس کا حصہ تھے: خواجہ آصف فیض حمید شواہد کے ساتھ عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا ایس آئی ایف سی مراعات تجویز نہیں کریگی، آئی ایم ایف نے حکومت کو نئے اسپیشل اکنامک زون بنانے سے بھی روک دیا بھارت کے بغیر پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد میں شمولیت ممکن ہے، بنگلہ دیش آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہو یا بانی پی ٹی آئی سب کو سزا ملیگی، طلال چوہدری بنگلادیش میں انتخابات 12 فروری کو کرانے کا اعلان،جمہوری اصلاحات پر ریفرنڈم کا بھی اعلان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • فضا علی کی ندا پر تنقید؛ یاسر نواز بیوی کے دفاع میں سامنے آگئے، ویڈیو وائرل
  • ڈونلڈ ٹرمپ کے وعدے اور حقیقت کیا؟ نصرت جاوید کے تہلکہ خیز انکشافات
  • پچیس سال سے کیا خاص کام نہیں کیا؟ سلمان خان کی نجی زندگی کا چونکا دینے والا انکشاف
  • 25 سال سے کسی ریسٹورنٹ یا عام جگہ پر ڈنر کرنے نہیں گیا، سلمان خان
  • 25 برس سے گھر سے باہر کھانا نہیں کھایا، سلمان خان کا انکشاف
  • 25 سال ہوگئے باہر ڈنر نہیں کیا: سلمان خان کا انکشاف
  • ڈاکٹر وردا کیس میں سنسنی خیز انکشافات: قتل کا سودا ایک کروڑ میں کرنے کا انکشاف
  • ٹنڈومحمد خان: وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار ماڈل پولیس اسٹیشن کے افتتاح کے بعد دعا کررہے ہیں
  • سندھ پولیس کے زخمی میاں بیوی افسران کی شادی کی دوسری سالگرہ اسپتال میں منائی گئی
  • پی ٹی آئی ملک میں افراتفری چاہتی ہے،عون چودھری