واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2025ء)پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں نیا موڑ آگیا، امریکا کی جانب سے پاکستان کی امداد بند کرنے کی تصدیق کردی گئی، امداد بند ہونے سے کئی منصوبے رک گئے۔امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ ازسر نو جائزے تک پاکستان کی امداد بند رہے گی۔

(جاری ہے)

امریکی اقدام سے توانائی سیکٹر میں 5 منصوبوں پر کام ٹھپ ہو گیا، اقتصادی نمو سے متعلق 4 اور زراعت کے شعبے میں 5 پروگرامز متاثر ہوئے، جمہوریت، انسانی حقوق اور گورننس سے متعلق بھی فنڈز عارضی طور پر روک دیئے گئے۔

امریکا کے اس اقدام سے گورننس کے 11، تعلیم کے 4 اور صحت کے شعبے میں بھی 4 پروگراموں پر اثر پڑا۔خیال رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ دنوں تمام غیر ملکی پروگرامز عارضی طور پر معطل کر دیئے تھے، امدادی پروگرامز ابتدائی طور پر 90 روز کیلئے معطل کئے گئے ہیں، امریکی حکام ازسرنو جائزے کے بعد پروگراموں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کریں گے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

پاکستان کا سری لنکا سے یکجہتی کا اظہار، سائیکلون متاثرین کےلیے مزید امداد روانہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو(آن لائن) وزیراعظم کی ہدایت پر وزیرِ بحری امور جنید انوار چودھری نے سری لنکا کا یکجہتی دورہ کیا اور سائیکلون سے شدید متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان کی جانب سے مزید امدادی تعاون کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔وزیرِ بحری امور نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے
200 ٹن اضافی امدادی سامان سری لنکا بھجوایا جا رہا ہے، جو 13 دسمبر کو وہاں پہنچے گا۔ امدادی کھیپ میں ادویات کے علاوہ ضرورتِ زندگی کا ضروری سامان شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کو فوری امداد کی ضرورت تھی، جس پر پاکستان نے بروقت تعاون کا فیصلہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ریسکیو ٹیمیں مقامی حکام کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کر رہی ہیں، اور کوشش کی جا رہی ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔

خبر ایجنسی

متعلقہ مضامین

  • اصلاحات اور استحکام کے بعد پاکستان امریکا کے لیے اسٹریٹجک شراکت دار کے طور پر ابھرنے لگا
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلئے 54 کروڑ ڈالرز کی منظوری
  • امریکی کانگریس میں بھارت سے تعلقات میں جمود، پاکستان کو کلیدی شراکت دار قرار دینے پر بحث
  • پاکستان کا سری لنکا سے یکجہتی کا اظہار، سائیکلون متاثرین کےلیے مزید امداد روانہ
  • امریکا نے پاک فضائیہ کے ایف16 بیڑے کیلئے اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دیدی
  •  امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈ کی منظوری دے دی
  • غزہ امن منصوبے کا دوسرا مرحلہ مؤخر، صدر ٹرمپ نے وجہ بھی بتا دی
  • امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی، 686 ملین ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج
  • ایگزم بنک کی  ریکوڈک میں 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری ‘روز گار بڑھے گا: امریکی سفیر 
  • ریکوڈک منصوبہ: امریکی بینک کی 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کی منظوری