حکومت میں ہونا لازمی ہے، اس کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے، راجہ ناصر علی خان
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
وزیر پلاننگ گلگت بلتستان نے کہا کہ ہم فارورڈ میں ہیں نہ ہی بیک پر ہیں، ہم آزاد لوگ ہیں ہمیں کسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر پلاننگ گلگت بلتستان راجہ ناصر علی خان مقپون نے کہا ہے کہ ہم فارورڈ میں ہیں نہ ہی بیک پر ہیں، ہم آزاد لوگ ہیں ہمیں کسی پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ہمیں ووٹ عوام نے دینے ہیں، پی ٹی آئی نے نہیں دینے ہیں، یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی۔ اگر ہم نے ڈیلیور کیا ہے تو ہمیں ووٹ ملیں گے ورنہ ہمیں پی ٹی آئی نے ووٹ نہیں دینے۔ کسی پارٹی میں نہ ہونے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر پلاننگ کا کہنا تھا کہ ہم آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ کر اسمبلی میں آئے ہیں، ہمیں کیا فرق پڑتا ہے کہ ہمیں کسی جماعت سے فارغ کیا جائے گا۔ جب تک قومی اسمبلی میں نمائندگی نہیں ملے گی تب تک ہمیں اپنے حلقے کو فوکس کرنا ہوگا، دیکھنا ہو گا کہ حلقے کو کہاں سے کس طرح فائدہ پہنچتا ہے۔ میرے لئے سب سے اہم اپنا حلقہ ہے، اس کیلئے کہاں سے کیا فائدہ ملتا ہے وہ دیکھنا میری سیاست کا محور ہے۔ نظریات اپنی جگہ مگر ہم نے سب سے پہلے اپنے حلقے کو دیکھنا ہے، ووٹ کی طاقت عوام کے پاس ہے، ہم عوام کی خدمت کر کے سیٹ لیں گے۔ میرے لیے سب سے بڑی پارٹی حلقہ اور حلقے کے عوام ہیں، حکومت میں ہونا بہت لازمی ہے، اس کے بغیر کچھ نہیں کر سکتے۔ خیال رہے کہ راجہ ناصر علی خان نے گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی اور خالد خورشید کی حکومت میں ان کے پاس وزارت سیاحت کا قلمدان تھا۔ جی بی میں رجیم چینج کے بعد راجہ ناصر نے فاروڈ بلاک کا ساتھ دیا۔ ابھی حال ہی میں تحریک انصاف نے فارورڈ بلاک کے تمام ممبران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
— فائل فوٹوسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس مجلس وحدت مسلمین پاکستان (ایم ڈبلیو ایم) کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔
اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک بھر سے آئے شوریٰ کے ارکان نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا 3 روزہ پارٹی کنونشن ہوا جس کے دوسرے روز صوبائی و شعبہ جاتی کارگردگی رپورٹس پیش کی گئیں۔
اعلامیے کے مطابق آج 20 اپریل کو نئے چیئرمین کے لیے الیکشن ہوا جس میں ملک بھر کے 120 اضلاع سے آئے پارٹی عہدیداران نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔