کیا پاکستانی کرکٹرز اداکاراؤں کو میسجز کرتے ہیں؟ شاداب خان نے خاموشی توڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے اداکاراؤں کی جانب سے کرکٹرز کے پیغامات موصول ہونے کے دعوؤں پر لب کشائی کی ہے۔حال ہی میں شاداب خان نے نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی۔
دوران شو ایک مداح نے آل راؤنڈر سے سوال کیا کہ اکثر اداکارائیں دعویٰ کرتی ہیں کہ انہیں کرکٹرز سوشل میڈیا پر پیغامات بھیجتے ہیں، تو کیا آپ نے کبھی کسی اداکارہ کو میسج کیا ہے؟شاداب نے تحمل سے سوال سنا اور پھر سوچتے ہوئے جواب دیا کہ اگر کرکٹرز میسجز کرتے بھی ہیں تو اس میں کیا بری بات ہے؟ اگر آپ کو اچھا نہیں لگتا تو آپ جواب مت دیں۔قومی کرکٹر نےکہا نظر انداز کرنے کا آپشن ہر کسی کے پاس ہوتا ہے تو آپ کو برا لگ رہا ہے تو جواب نہ دیں لیکن اداکاراؤں کے جواب بھی آتے ہیں اور وہ دلچسپی بھی ظاہر کرتی ہیں کہ جیسے بات کرنا چاہ رہی ہوں۔
شاداب نے مزید کہا ہم نے بھی کچھ ویڈیوز دیکھی ہیں جس میں بہت زیادہ بڑھا چڑھا کر باتیں بتائی جاتی ہیں لیکن ویسا ہوتا نہیں ہے، کچھ اداکارائیں شہرت کے لیے بھی کرتی ہیں، جیسے ٹورنامنٹ یا ورلڈکپ کے دوران ایسی باتیں سامنے آتی ہیں کیونکہ ہر کسی کی نظریں وہیں ہوتی ہیں۔آل راؤنڈر نے بتایا کہ ‘اس قسم کی خبریں آنے کے بعد ٹیم میں کرکٹرز ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں کہ کس نے میسج کیا تھا؟واضح رہے کہ ٹک ٹاکر شاہ تاج نے گزشتہ برس دعویٰ کیا تھا کہ شاداب خان ان سے بات کیا کرتے تھے اور انہوں نے شاداب کو شادی کی پیشکش کی تھی۔اس کے علاوہ اداکارہ نوال سعید بھی یہ دعوے کرچکی ہیں کہ انہیں پاکستانی کرکٹرز پیغامات بھیجتےہیں۔
پاک امریکا تعلقات میں نیا موڑ، پاکستان کیلئے امدا د بند، کئی منصوبے ٹھپ
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہیں کہ
پڑھیں:
پی ایس ایل ‘اسلام آباد یونائٹیڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپرلیگ 10 کے دسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔کراچی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔کراچی کنگز نے7 وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ 30، عباس آفریدی 24 اور سعد بیگ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نسیم شاہ، جیسن ہولڈر اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے 129 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔ شاداب خان نے 47، اعظم خان نے 31 اور صاحبزادہ فرحان نے 30 رنز بنائے۔ حسن علی نے 2، عباس آفریدی اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔