ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ؛ پاکستانی ٹیم زوال کی انتہا کو جا پہنچی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
مسلسل شکستوں اور ہوم گراؤنڈ پر ناقص پرفارمنس کے باعث آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں پاکستانی ٹیم زوال کی انتہا کو پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 120 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ ٹیم کی ہوم گراؤنڈز پر حریف کے ہاتھوں 35 برس بعد پہلی ٹیسٹ شکست ثابت ہوئی۔
جس نے گرین کیپس کو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئین شپ اسٹینڈنگ میں آخری نمبر پر پہنچادیا۔
فاتح سائیڈ نے اپنی مہم کا اختتام سیکنڈ لاسٹ آٹھویں پوزیشن پر کیا، اب رواں دورانیے کے باقی حصے میں دونوں ٹیموں کی کوئی بھی ٹیسٹ سیریز شیڈول نہیں ہے۔
سال 2023 سے 2025 کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ دورانیے میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، وہ 14 میں سے صرف 5 میچز میں ہی کامیابی حاصل کرسکی، اس دوران سلو اوور ریٹ پر پوانٹس کی کٹوتی کا بھی سامنا رہا جس کی وجہ سے سفر کا اختتام 27.
ویسٹ انڈیز نے اس عرصے میں 13 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے اسے 3 میں فتح حاصل ہوئی، 2 میچز ڈرا کیے اور 8 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس سے اس کی پرسنٹیج 28.21 رہی۔
فائنل کا خواب دیکھنے والے گرین شرٹس نے رواں دورانیے کا اختتام آخری نویں نمبر پر کیا، جنوبی افریقی ٹیم سرفہرست ہے، اس کا فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ٹیسٹ چیمپئین شپ
پڑھیں:
میگا ایونٹ T-20 ورلڈکپ، ٹکٹوں کی فروخت آج سےآن لائن شروع
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ آئندہ سال 7 فروری سے 8مارچ تک شیڈول ہے، میگا ایونٹ میں بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔ شائقین آج سے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن بکنگ کراسکتے ہیں۔
میگا ایونٹ کے میچز 8 گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے، جن میں بھارت کے 5 اور سری لنکا کے 3 اسٹیڈیم شامل ہیں۔ بھارت میں دہلی، کولکتہ، چنئی، احمد آباد اور ممبئی میچز کی میزبانی کریں گے، جبکہ سری لنکا میں کولمبو کے دو اسٹیڈیم اور کینڈی میں میچز ہوں گے۔
آئی سی سی کے مطابق 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، بھارت، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔ افتتاحی میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان 7 فروری کو ہوگا۔
پاکستان ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔ میگا ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک جاری رہے گا۔ پاکستان اور بھارت کا بڑا ٹاکرا 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔افتتاحی روز 3 میچز کھیلے جائیں گے۔