فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت آج ہوگی۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ میں شامل ہیں، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ کا حصہ ہیں۔
وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے آج بھی دلائل جاری ہیں۔
یاد رہے کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث دو ہفتوں سے دلائل جاری رکھے ہوئے ہیں، سپریم کورٹ نے وزارت دفاع سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کی تفصیلات بھی طلب کر رکھی ہے۔
ملٹری کورٹس سے متعلق کیس کی آخری سماعت 17 جنوری 2025 کو ہوئی تھی، گزشتہ پیر کو جسٹس شاہد بلال حسن کی عدم دستیابی کے باعث کیس ڈی لسٹ کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے آنے والا شخص چل بسا
فائل فوٹوسپریم کورٹ میں اپنے گھر سے متعلق کیس کی سماعت کے لیے آنے والا راولپنڈی کا رہائشی 70 سالہ عابد حسین دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔
کیس سپریم کورٹ میں زیرِ التوا تھا اور آج اس کی دوسری سماعت تھی، تاہم کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
عدالت سے واپسی پر عابد حسین کو اچانک دل کا دورہ پڑا، اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گیا۔
عابد حسین کے گھر کی تعمیر سے متعلق کیس کی پہلی سماعت 11 نومبر 2025 کو ہوئی تھی جبکہ دوسری سماعت آج مقرر تھی۔