Express News:
2025-04-22@05:58:38 GMT

دہلی الیکشن سے قبل بی جے پی ووٹوں کی ہیرا پھیری میں مصروف

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

بی جے پی اپنی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باعث بھارتی عوام کا اعتماد کھو چکی ہے، 5 فروری کو ہونے والے دہلی الیکشن کے لیے بی جے پی ایڑی چوٹی کا زور لگا کرووٹرز خریدنے میں مصروف  ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کیجریوال نے 24 جنوری کو سوشل میڈیا ویب سائٹ پر ویڈیو بیان میں بی جے پی کیخلاف سنگین الزامات عائد کردیے۔ 

 اروند کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی پولیس کی مدد سے سرعام ووٹ خریدنے کیلئے شراب، سونے کی چین اور دیگر تحائف کا استعمال کر رہی ہے۔

اروند کیچریوال نے کہا کہ ووٹوں کی خریداری جمہوریت کیلئے خطرہ، یہ پیسہ ”گالی گلوچ پارٹی“ کے رہنما تقسیم کر رہے، بی جے پی کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے ووٹ خریدنے میں مصروف ہے۔

عام آدمی پارٹی کا کہنا ہے کہ الیکشن جیتنے کیلئے 10 دسمبر 2024ء کو بی جے پی کے کہنے پر دہلی کے 70 حلقوں سے ووٹرز کے نام حذف کئے گئے،  انتخابی رجسٹریشن افسران کی طرف سے درخواستوں کو ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے بغیر پراسیس کا عمل جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بی جے پی

پڑھیں:

’بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے‘، برسوں پیسہ جوڑ کر فراری خریدنے والے کی خوشی چند منٹوں کی نکلی

جاپان کے ایک شخص نے 10 سال پیسے جمع کرکے نئی فراری خریدی لیکن وہ ایک گھنٹہ بھی اس کا لطف نہیں اٹھا سکا۔

جاپانی سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک نوجوان میوزک پروڈیوسر ہونکون کی افسوسناک کہانی کے چرچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چار دروازوں والی فراری کی پہلی گاڑی میں اور کیا خاص ہے؟

ہونکون نے 10 برس تک پیسے جوڑ کر اپنی ڈریم کار فراری 458 اسپائیڈر خریدی لیکن گاڑی لینے کے ایک گھنٹے کے اندر ہی پہلی ہی ڈرائیو کے وقت وہ جل کر خاک ہوگئی۔

اپنی دردناک کہانی بیان کرتے ہوئے ہونکون نے بتایا کہ وہ اپنی ڈریم کار سے صرف چند منٹوں کے لیے ہی لطف اندوز ہو سکا کیونکہ اس میں 16 اپریل کو اس وقت آگ لگ گئی جب وہ اسے ٹوکیو میں شوٹو ایکسپریس وے پر چلا رہا تھا۔

وہ جب اپنی 458 اسپائیڈر کو چلاکر نکلا تو اس میں سے سفید دھواں اٹھنے لگا۔ پہلے تو اس نے سوچا کہ یہ دھواں اس کے ساتھ والی کار سے آرہا ہے لیکن جیسے ہی وہ گاڑی دور گئی یہ واضح ہوگیا کہ دھواں اس کی فراری سے ہی اٹھ رہا ہے تو ہونکون نے گاڑی روک دی اور فائر بریگیڈ کو فون کرکے مدد بلالی۔

پھر جب تک آگ بجھانے والی گاڑی وہاں پہنچتی اگلے 20 منٹ تک اس نے اپنے خوابوں کو جلتے دیکھا، اس کی آنکھوں کے سامنے اس کی برینڈ نیو فراری جل کر مکمل تباہ ہوچکی تھی۔

مزید پڑھیے: 28 سال قبل چوری ہونے والی ’فیراری‘پولیس نے بالآخر ڈھونڈ نکالی

ہونکون نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں جاپان میں واحد شخص ہوں جسے اس طرح کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ہونکون نے X پر جلتی ہوئی کار کی تصویر کے کیشپشن میں لکھا کہ میں نے 43 ملین ین (3 لاکھ 6 ہزار امریکی ڈالر) خرچ کیے اور مجھے صرف یہ تصویر ملی۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ہونکن کی فراری پر کسی ٹکر کا کوئی نشان نہیں ہے لیکن تحقیقات ابھی جاری ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ آگ گاڑی کے انجن میں لگی تاہم وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: چینی کمپنی بی وائی ڈی الیکٹرک کاروں کی ملکہ ٹیسلا کو کس طرح مات دے رہی ہے؟

تاہم اپنی بدقسمتی پر بیحد غمگین جاپانی آئیڈل گروپ چوکورابی کے پروڈیوسر ہونکون کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہرحال میں زندہ بچ جانے پر خوش ہوں کیوں کہ گاڑی دھماکے سے پھٹ بھی سکتی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جاپان کا بدقسمت شخص فراری نئی فراری جل گئی

متعلقہ مضامین

  • پی پی گوجرانوالہ کا اجلاس‘ حلقہ 52 کا ضمنی الیکشن ہر صورت لڑیں گے: گورنر
  • ’بیٹھنے میں جہاں زمانے لگے‘، برسوں پیسہ جوڑ کر فراری خریدنے والے کی خوشی چند منٹوں کی نکلی
  • پیپلز پارٹی نے تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • سیاستدان کو الیکشن اور موت کیلئے ہر وقت تیار رہنا چاہیے، عمر ایوب
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • بینکوں سے قرض لیکر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا
  • پیپلز پارٹی کا  بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ
  • ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا انٹرا پارٹی الیکشن
  • نادرا کی جانب سے جعلساز عناصر کیخلاف اہم اقدامات شروع
  • ایم کیو ایم نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے