ذرائع کے مطابق 27جنوری 1994ء کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے ایک دن بعد بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں 27 شہریوں کا قتل عام کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنمائوں نے کپواڑہ قتل عام کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 27جنوری 1994ء کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے ایک دن بعد بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ میں 27 شہریوں کا قتل عام کیا تھا۔ فوجیوں نے 26جنوری کو مکمل ہڑتال کرنے پر لوگوں کو سزا دینے کے لیے بڑے پیمانے پر قتل عام کیا۔ غلام محمد صفی اور دیگر حریت رہنمائوں نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کپواڑہ کے شہداء سمیت تمام شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کپواڑہ قتل عام مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ حریت رہنمائوں نے کہا کہ وہ کسی کو بھی ان شہداء کی قربانیوں سے غداری کی اجازت نہیں دیں گے اور کشمیری شہداء کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد آزادی کو ہر ممکن طریقے سے جاری رکھیں گے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کپواڑہ، ہندواڑہ قتل عام اور مقبوضہ علاقے میں بے گناہ لوگوں کے قتل کے دیگر المناک واقعات میں ملوث بھارتی فوجیوں کو آج تک سزا نہیں دی گئی۔ حریت رہنمائوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر بھارت کو جوابدہ بنائے اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اس پر دبائو ڈالے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: حریت رہنمائوں نے قتل عام کہا کہ

پڑھیں:

سکھر،انسپکٹر جنرل آف پولیس غلام نبی میمن پریس کانفرنس کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا ریورس کار ڈرائیونگ کا عالمی ریکارڈ توڑنے پر سلطان گولڈن کو خراجِ تحسین
  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسلی تطہیر میں مصروف ہے، حریت کانفرنس
  • نواز شریف نے اگلے  ماہ آزاد کشمیر کے دورے کا اعلان کر دیا
  • قومی علماء و مشائخ کانفرنس میں پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی، عسکری قیادت کو خراجِ تحسین
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے وفد نے اقوام متحدہ کے دفتر کو یادداشت پیش کی
  • کوٹلی، حریت کانفرنس کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے دفتر میں تقریب
  • سکھر،انسپکٹر جنرل آف پولیس غلام نبی میمن پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • مظفر آباد: انسانی حقوق کے عالمی دن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور جنگی کیخلاف پاسبان حریت کے زیراہتمام ننگے پائوں احتجاجی مارچ کیا جارہاہے
  • چیئرمین آباد کا احتساب بیورو کی کارکردگی پر خراج تحسین