امریکی وزیر خارجہ کا اردن کے بادشاہ سے رابطہ، غزہ جنگ بندی پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اردن کے بادشاہ عبداللّٰہ کو ٹیلی فون کرکے غزہ جنگ بندی، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور استحکام پر بات چیت کی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام کی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کو دہشتگردی کا اڈہ یا پڑوسیوں کے لیے خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔
مارکو روبیو نےاردن سے 75 برس سے جاری دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کا عزم بھی کیا۔
دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ نے کینیا اور کانگو کے صدور سے رابطہ کیا، برطانوی، جرمن اور فرانسیسی ہم منصب سے بھی بات چیت کی۔
امریکی وزیر خارجہ نے مراکش اور ڈومینیکن ری پبلکن کے وزرائے خارجہ سے بھی باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ بات چیت
پڑھیں:
علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا اور پاکستان کا خواب دیکھا۔
مزارِ اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا گفتگو سے کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج مفکرِ پاکستان کا 87 واں یومِ وفات ہے، علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آیا ہوں۔
وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اقبال کی فکر کو تعلیمی میدان کا حصہ بنائے گی۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ2027ء میں علامہ اقبال کے 150 ویں یومِ پیدائش کو عالمی سطح پر منائیں گے۔