آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن حصوں میں بارش اور برف باری ہوگی؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے کن حصوں میں بارش اور برف باری ہوگی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد جبکہ کچھ علاقوں میں برف باری کی پیش گوئی ہے۔
محمکہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی جبکہ دیر، چترال، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، بونیر، سوات اور کالام میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم، کوہاٹ اور مردان میں برف باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں برف باری ہوسکتی ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان میں موسم عمومی طور پر سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا جبکہ کوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، پشین، ژوب اور زیارت میں ہلکی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ رات کو مطلع ابرآلود رہے گا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ئندہ 24 گھنٹوں میں بارش اور برف باری کی پیش گوئی
پڑھیں:
شعیب شاہین کی ایک بار پھر فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے جبکہ فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے ایک بار پھر فواد چوہدری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں شعیب شاہین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے جبکہ فیصل چوہدری کو جھوٹ بولنے پر بانی پی ٹی آئی نے پارٹی سے نکالا تھا۔ شعیب شاہین نے کہا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات بگاڑنے والوں کو بے نقاب کرنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے۔ ایک سوال کے جواب میں شعیب شاہین کا کہا تھا میرے خلاف قتل، ڈکیتی اور دہشتگردی کی 20 ایف آئی آر درج ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی شعیب شاہین اور فواد چوہدری ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا چکے ہیں جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہاتھا پائی کے واقعات بھی رپورٹ ہو چکے ہیں۔