دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے قیام کیلیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کیساتھ معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت نے ٹھٹھہ کے علاقے میں ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ کے قیام کے لیے چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک کے تحت معاشی بحالی کے لیے اسپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
اسپیشل اکنامک زون کے اسٹرٹیجک مقام کراچی کی بندرگاہوں کے قریب ہونے سے عالمی تجارتی راستوں سے بہترین رابطہ فراہم ہوگا جبکہ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ سے 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور لاکھ سے زائد ملازمتیں متوقع ہیں۔
ملکی معیشت کی بحالی کے لیے یہ معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی تعاون میں اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک اہم مرکز قرار دیا گیا ہے۔
سی پیک کے دوسرے مرحلے میں ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔
چینی کاروباری ادارے ’’دھابیجی اسپیشل اکنامک زون‘‘ میں اپنی موجودگی بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پاکستان کی معیشت میں صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافہ اور خود انحصاری کو فروغ دے گا۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے یہ اہم منصوبہ پاکستان کی معیشت کو پائیدار اور خود کفیل بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے لیے
پڑھیں:
پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر
سٹی42: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ڈیجیٹل معیشت کا نیا باب،پاکستان کا 2030 تک ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے ساٹھ ارب ڈالر کا ہدف مقرر،پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی فورم 29-30 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق یہ فورم حکومتِ پاکستان و ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا مشترکہ تاریخی اقدام ہے، ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی سیکرٹری جنرل 'دیمہ الیحیٰ' کی جانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کیا گیا، دنیا بھر سے 500 سے زائد سرمایہ کاروں، رہنماؤں اور ماہرین کی فورم میں شرکت متوقع ہے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
عالمی ماہرین کی شرکت سے ڈیجیٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے امکانات روشن ہیں، پاکستان کا 2030 تک ڈیجیٹل معیشت کے ذریعے ساٹھ ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا، فورم میں سرمایہ کاری کے لیے تیار 75 سے زائد اسٹارٹ اپس شریک ہوں گے۔
نوجوان آبادی اور جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل ترقی کی مضبوط بنیاد ہوگی، فِن ٹیک، اے آئی اور ایگری ٹیک جیسے اسٹارٹ اپس جدید ترقی کی علامت، عالمی رہنماؤں کی شراکت داری ڈیجیٹل سرمایہ کاری کو نئی سمت دینے کو تیار ہے، ڈیجیٹل سرمایہ کاری سے پائیدار و مستحکم معیشت کی راہیں ہموار ہوں گی۔
سرکاری گاڑی کا استعمال، سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل کرنیوالے ڈان ساتھی سمیت گرفتار