لاہور(اسپورٹس ڈیسک )ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی ناقص بلے بازی اور سنگین غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سب کو آڑے ہاتھوں لے لیا ۔ اپنے فیس بک پیج پر 33 سالہ احمد شہزاد نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے ٹیسٹ میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے نام ہم نہیں جانتے وہ بھی ہوم گرائونڈ پر اچھی بیٹنگ کر کے سنچریاں بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام سمیت سب نے ایک بار پھر غلطیاں دہرائیں اور آئوٹ ہوئے، کیا یہ پچ کا قصور ہے۔ احمد شہزاد نے کہا کہ اب ٹیم کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہے اور نہ ہی یہ فارمیٹ اس کے بس کی بات ہے۔احمد شہزاد نے کہا کہ ہوم گرائونڈ اور مرضی کی پچ پر بھی کھلاڑیوں سے بلے بازی نہیں ہورہی تو پھر بہتر ہے کہ ٹیسٹ میچ ہی نہ کھیلا جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ویسٹ انڈین ٹیم 205 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

شائے ہوپ 47 اور جان کیمپبیل 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے 4، مائیکل رائے نے 3 جبکہ جیکب ڈفی اور گلین فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز 278 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ مچل ہے 61 اور ڈیوون کونوے 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اینڈرسن فلپ نے 3، کیمار روچ نے 2 جبکہ جیڈن سیلز، اوجے شیلڈز، جسٹن گریوز اور روسٹن چیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈین ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

جیکب ڈفی نے 5، مائیکل رائے نے 3 اور زیک فولکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 56 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان ٹام لیتھم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوون کونوے 28 اور کین ولیمسن 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 18 دسمبر سے ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور رواں سائیکل میں یہ نیوزی لینڈ کی پہلی فتح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قانون سے کوئی بالاتر نہیں‘ آئین سے کھیلنے والوں کو کٹہرے میں لایا جائے‘ لیاقت بلوچ
  • حادثات کم نہ ہوئے، نابالغ ڈرائیور شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے
  • بلاسود قرضہ فراہمی کی تقریب، حافظ نعیم الرحمٰٰن کا خطاب
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے ملک کی خودمختاری قائم ہے، بلاول بھٹو
  • گلگت بلتستان ، آزاد کشمیر کو این ایف سی میں حصہ ملنا چاہیے، نواز شریف
  • لاہورمیں بسنت فیسٹیول منانے کا فیصلہ قابل مذمت ہے، جاوید قصوری
  • گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کو این ایف سی میں حصہ ملنا چاہیے، نواز شریف
  • نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
  • بی آئی ایس پی کے مستحقین کو قطار میں نہیں لگنا پڑے گا
  • اسلام آباد: چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں