Jasarat News:
2025-12-13@23:27:21 GMT

صنعتکاروں کا شرح سود میں ایک فیصد کمی پر مایوسی کا اظہار

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

کراچی (کامرس رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے شرح سود میں صرف ایک فیصد کمی پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو معیشت کی بحالی میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ہے۔ پیر کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افراط زر میں مسلسل کمی اور ملک کا بتدریج بہتری کی طرف گامزن ہونے کے باوجود شرح سود میں نمایاں کمی نہ کرنا بزنس کمیونٹی میں تشویش کا باعث بن رہاہے حالانکہ افراط زر میں کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ توقع کی جارہی تھی کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان شرح سود میں نمایاں کمی کرے گا مگر ایسا نہیں کیا گیا جس سے یقینی طور پر سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی ہوگی اور کاروباری سرگرمیوں میں بھی تیزی لانے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔صدر سائٹ ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ بزنس کمیونٹی شرح سود سنگل ڈیجٹ پر لانے کا مطالبہ کررہی تھی تاہم مرکزی بینک کو کم از کم 1.

5فیصد تک کمی کرنی چاہیے تھے جو اگلی مانیٹری پالیسی کے اعلان میں مزید کمی کے بعد 10فیصد پر آجاتی جس سے معیشت کو زبردست فوائد حاصل ہوتے حالانکہ وزیراعظم شہباز شریف بار بار شرح سود نیچے لانے کی بات کررہے ہیں مگر شاید بیوروکریسی معیشت کی بحالی میں وزیراعظم کی دلچسپی پر کوئی خاص توجہ نہیں دے رہی جس کا وزیراعظم کو ضرور نوٹس لینا چاہیے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی:محمد اورنگزیب

ویب ڈیسک :وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی۔

  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت میں استحکام پائیدار ترقی کی جانب پیشرفت ہے، اصلاحاتی اقدامات سے معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی، سرمایہ کاری دوست پالیسیوں کی بدولت معیشت مضبوط ہوئی،برآمدی صنعتوں میں بہتری سے زرمبادلہ میں اضافہ دیکھنے کو ملا، سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بحال ہونے سے کاروبار کو فروغ ملا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

 وزیرخزانہ نے کہا کہ  ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس سے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئی،وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی۔

اُن کا مز ید کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ پر پچھلے ہفتے اجلاس ہوا،اجلاس میں صوبوں کی مشاورت آگ بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان بحران سے نکل آیا‘ معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ‘وزیراعظم
  •  وزیر اعظم کی ترکمانستان میں ترک صدر طیب ایردوان سے ملاقات
  • آئی ایم ایف کی 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری، معیشت مستحکم
  • وزیراعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں سے بدعنوانی میں نمایاں کمی آئی:محمد اورنگزیب
  • پاکستان معاشی طور پر بحران سے نکل چکا ہے: وزیراعظم شہباز شریف
  • جب حکومت سنبھالی تو پاکستان کی معیشت نازک صورتحال سے دوچار تھی:وزیراعظم
  •  وزیر اعظم کی ترکمانستان میں ترک صدر سے ملاقات
  • وزیر اعظم کی ترکمانستان میں ترک صدر سے ملاقات
  • پاکستان میں مہنگائی، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے، قرضوں کا بوجھ، سرمایہ کاری کم ہونے کا امکان: آئی ایم ایف
  • پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے‘ آئی ایم ایف کا انتباہ