Jasarat News:
2025-12-13@23:03:52 GMT

درآمدات کا حجم 1.889 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 2 فیصد کااضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔ ادارہ برائیشماریات پاکستان اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کیپہلے 6 ماہ میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1.889 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 2 فیصد زیاد ہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 1.

853 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاتھا۔ دسمبر 2024 میں ایل این جی کی درآمدات پر 346 ملین ڈالر خرچ ہوئے جو دسمبر 2023 کے 387 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 10.4 فیصد کم ہے۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں ایل این جی کی درآمدات میں ماہا نہ بنیادوں پر 46 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں ایل این جی کی درآمدات پر 237 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے جو دسمبر میں بڑھ کر 346 ملین ڈالر ہو گئے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ملین ڈالر مالی سال

پڑھیں:

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول

کراچی:

اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025 کو اپنے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اس کے علاوہ آر ایس ایف کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دی، چنانچہ ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 10 دسمبر 2025 کو 914 ملین ایس ڈی آر (تقریباً 1.2 ارب ڈالرکے مساوی) موصول ہوگئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم 12 دسمبر 2025کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
  • پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو تنخواہ کا 10  فیصد پارٹی فنڈ میں دینے کی ہدایت
  • پی ٹی آئی مالی بحران کا شکار، اپنے پارلیمنٹرینز سے تنخواہ کے 10 فیصد کا مطالبہ
  • اے ڈی بی کے 540 ملین ڈالر کے دو منصوبوں کی منظوری
  • پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان 257 ملین ڈالر کے ترقیاتی معاہدے طے پا گئے
  • ورلڈ بینک نے پنجاب کے لیے 400 ملین ڈالر کی منظوری دے دی
  • آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوگئے؛اسٹیٹ بینک کی تصدیق
  • اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول
  • پاکستان میں مہنگائی، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے، قرضوں کا بوجھ، سرمایہ کاری کم ہونے کا امکان: آئی ایم ایف
  • پاکستان میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے‘ آئی ایم ایف کا انتباہ