آرٹس کونسل کی نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے نومنتخب عہدیداران و اراکین گورننگ باڈی کی تقریب حلف برداری آڈیٹوریم ون میں منعقد کی گئی، تقریب میں مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ، کمشنر کراچی سید حسن نقوی ،قونصل جنرل ترکیہ، سری لنکا ،عراق سمیت فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، تقریب کا آغاز تلاوت قرآن اور قومی ترانے سے کیا گیا سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے آرٹس کونسل آف پاکستان کی نو منتخب گورننگ باڈی کی حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ احمد شاہ ،عہدیداران اور گورننگ باڈ ی کے اراکین مبارک باد کے مستحق ہیں‘ انہوں نے آرٹس کونسل کے لیے سندھ حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے برداشت، امن اور ثقافتی سفارت کاری کے فروغ میں آرٹس کونسل کے کردار کو اجاگر کیا۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے جمہوری روایت کو قائم رکھا، یہ میری نہیں آپ کی جیت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا رٹس کونسل
پڑھیں:
افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،پشاور کی 15 یونین کونسل کے سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب
افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع ،پشاور کی 15 یونین کونسل کے سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
پشاور(سب نیوز)افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری ملازمین کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔