پی ٹی آئی خیبر پختونخوا اور پنجاب کی قیادت تبدیل، عمران خان کی نئی حکمت عملی کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے خیبر پختونخوا اور پنجاب کی پارٹی قیادت کو تبدیل کردیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین سے لے کر رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کو دی گئی ہے جبکہ پنجاب میں پارٹی کو متحرک کرنے کے لیے عالیہ حمزہ کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
پارٹی قیادت میں تبدیلیاں کیوں؟پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کارکردگی سے مطمئن نہیں، یہی وجہ ہے کہ پارٹی کی صدارت کا عہدہ ان سے لے کر ان کے مخالف گروپ سے تعلق رکھنے والے جنید اکبر کو سونپا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر
ذرائع کے مطابق عمران خان علی امین گنڈاپور کی احتجاجی حکمت عملی سے مطمئن نہ تھے اور 24 نومبر کو ہونے والے لانگ مارچ کے بعد بشریٰ بی بی نے بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب عمران خان پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر کی کارکردگی سے بھی مطمئن نہ تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے متعدد مرتبہ پیغامات بھجوانے کے باوجود پنجاب کی قیادت روپوش رہی جس کی وجہ سے پارٹی غیر متحرک ہوکر رہ گئی، عمران خان نے پنجاب کا جمود توڑنے کے لیے عالیہ حمزہ کو چیف آرگنائزر کی ذمہ داریاں دی ہیں۔
عمران خان کی نئی حکمت عملی کیا ہے؟ذرائع کے مطابق عمران خان نے ایک بار پھر سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پارٹی کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں جس میں سب سے پہلا ٹاسک 8 فروری کا احتجاج ہوگا۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا انتخاب، تحریک انصاف کی قیادت متحرک
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ماہ رمضان کے بعد ایک بار پھر اسلام آباد مارچ کی کال دے سکتے ہیں، اس سے قبل ماہ رمضان میں بھی احتجاج کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بشریٰ بی بی پنجاب تحریک انصاف خیبرپختونخوا سابق وزیر اعظم عمران خان وزیراعلی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: تحریک انصاف خیبرپختونخوا وزیراعلی حکمت عملی پنجاب کی
پڑھیں:
پختونخوا میں دینی مدارس کی گرانٹ 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دی گئی
پشاور:خیبر پختونخوا حکومت نے دینی مدارس کے لیے گرانٹ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے اسے 30 ملین سے بڑھا کر 100 ملین کر دیا ہے۔
مشیر اطلاعات کے پی کے بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور دینی و عصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلبہ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے بھی ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
صوبائی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی قیادت میں صوبے میں دینی و عصری تعلیم کو فروغ دیا جا رہا ہے اور حکومت اسکولوں کے ساتھ ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے۔