Jasarat News:
2025-12-14@09:19:54 GMT

پارا چنار روانہ کیا گیا 120 گاڑیوں کا قافلہ بحافظت پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

کرم/پشاور (آن لائن + مانیٹرنگ ڈیسک) پارا چنار روانہ کیا گیا 120 گاڑیوں کا قافلہ بحفاظت پہنچ گیا،قافلے میں پیٹرولیم مصنوعات سمیت آٹا، چینی، پھل، سبزیاں، ادویات اور دیگر سامان شامل تھا،پارا چنار کے لیے روانہ کیے گئے قافلے پر فائرنگ کی خبر جھوٹ نکلی، ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کا کہنا ہے کہ قافلے میں شامل کسی ٹرک پر فائرنگ نہیں ہوئی۔ ریجنل پولیس افسر کوہاٹ عباس مجید مروت نے پارا چنار کے لیے روانہ کیے گئے 120 گاڑیوں پر مشتمل قافلے پر فائرنگ کی خبر کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرفانی کلی کے نزدیک ایک یا دو راؤنڈ فائر ہوئے ہیں مگر کسی ٹرک پر فائرنگ کی خبر بالکل جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بگن ٹالو، کنج مورچوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار موجود تھے لیکن کچھ لوگ جان بوجھ کر اپنے ہی لیے خالات خراب کرتے ہیں۔ عباس مجید مروت کا کہنا تھا کہ پارا چنار سمیت ضلع کرم کے مختلف دیہات کے لیے اشیائے خورونوش کا 120 گاڑیوں کا کانوائے باحفاظت پہنچ گیا ہے۔ قبل ازیں ریجنل پولیس افسر عباس مجید مروت نے پاک آرمی کے افسران اور کمشنر کوہاٹ ڈویڑن معتصم باللہ شاہ کے ہمراہ لوئر کرم کے علاقوں اوچھت کلے، مندوری اور بگن کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بگن، اوچھت ، مندوری اور ملحقہ علاقوں سمیت ضلع کرم امن و امان قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور کرم امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پر فائرنگ پارا چنار کے لیے

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی، فیض حمید فرعون تھے، مکافات عمل، فیصلہ تاریخی: بلاول

چنیوٹ +لاہور+اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ +نامہ نگار+لیڈی رپورٹر +نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چنیوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پی کے میں گورنر راج سے متعلق پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ہم حسن مرتضیٰ سے تعزیت کرنے آئے ہیں۔ فیض حمید کے بارے میں فیصلہ تاریخی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں غلط روایات ڈالیں۔ آج مکافات عمل سے گزر رہے ہیں۔ وہ طاقت کے نشے میں دھمکایں دیتے تھے۔ انہیں اسی زندگی میں اپنے جرائم کا جواب دینا پڑ رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور جنرل فیض اپنے دور کے فرعون تھے۔ فیصلہ واضح پیغام ہے کہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کی جائیں۔ فیض حمید کیخلاف مزید تحقیقات اور ٹرائل ابھی باقی ہے۔ کسی فرد کے بارے میں بات نہیں کروں گا لیکن آج کا فیصلہ مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ ہم نے آئینی عدالت بنانے کا وعدہ پورا کیا۔ پی ٹی آئی دور میں مریم نواز اور فریال تالپور کو جیل بھیجا گیا۔ خیبر پی کے میں گورنر راج کا آپشن ضرور موجود ہے۔ بانی نے نفرت اور انتشار کی سیاست کو پروان چڑھایا۔ ایف بی آر کی کوتاہویں کا بوجھ کسی صوبے کے عوام کو نہیں اٹھانا چاہیے۔ معاشی صورتحال کی وجہ سے عوام پریشان ہیں۔ حکومت نے کسی حد تک معاشی صورتحال بہتر کی ہے۔ ہمیں پتہ ہے وفاقی حکومت کو مشکلات ہیں۔بلاول نے رجوعہ سادات میں حسن مرتضیٰ سے ان کے والد سید غلام مرتضیٰ شاہ کے انتقال پر تعزیت کے دوران ان کے بھائی قلب عباس اور دیگر لواحقین‘ حیدر عباس، عون عباس‘ حسین عباس‘ سید حسن عسکری، عباس حیدر، حمزہ عباس‘ سید قائم رضا‘ سید غلام عباس، سید محمد عباس، سید علی عون اور سید علی عمران سے بھی اظہار افسوس کیا۔دریں اثناء سابق صوبائی وزیر اور چیئرمین و صدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) ابراہیم حسن مراد نے بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ پاکستان میں اڑھائی کروڑ سے زائد بچے تاحال سکول سے باہر ہیں۔ ابراہیم حسن مراد نے بلاول بھٹو زرداری کو سووینئر پیش کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی رہنما سید عمر شریف بخاری کے گھر جا کر ان کی صاحبزادی زویا سید کے انتقال پر تعزیت کی۔ راجہ پرویز اشرف،ہمایوں خان، قاسم گیلانی اور حیدرگیلانی بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری سے ڈاکٹر ہارون لطیف،سردار قاسم فاروق،واجد عزیز،ملک فہیم یونس، شاہد اکبر فاروقی اور عمر پال نے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ مضامین

  • بھکر پولیس کی اسمگلنگ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی
  • کراچی کی فضا میں حرم مولا عباسؑ کا مقدس پرچم لہرا دیا گیا، ویڈیو
  • کراچی؛ ساؤتھ پولیس کی کارروائی، متعدد گاڑیوں کے ٹینٹڈ شیشے اتارے گئے، 8 سیکیورٹی گارڈ گرفتار
  • محرابپور،ٹرالر کی زد میں آکر موٹرسائیکل سوار جاں بحق،بچہ زخمی
  • اسلام آباد میں گاڑی پر ایم ٹیگ نہ لگوانے والے افراد کے لیے اہم خبر
  • وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات
  • جعلسازی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا مقدمہ، ایس ایچ او کو نوٹس جاری
  • کراچی: ملکی تاریخ میں پہلی بار فضائی ای چالان کا آغاز، 2 گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد
  • بانی پی ٹی آئی، فیض حمید فرعون تھے، مکافات عمل، فیصلہ تاریخی: بلاول
  • حکومت کو آئینہ دکھانے پر تاجر کو زدوکوب کرنا شرمناک ہے، طاہر مجید