Jasarat News:
2025-04-22@11:19:16 GMT

دوران ملازمت دنیا بھر میں سالانہ 27 لاکھ 80 ہزار مزدور ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر نیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق دنیا بھر میں کام کی جگہ پر حادثات کی وجہ سے سالانہ 27 لاکھ 80 ہزار اموات ہوتی ہیں، پاکستان میں نوکری پیشہ افرادی قوت کی تعداد 25 ملین سے زاید ہے۔ پاکستان میں ہر 1 لاکھ ورکرز میں سے سالانہ 1136 کارکنوں کو کام کی جگہ پر حادثات پیش آتے ہیںجبکہ اعداد وشمار کو اکٹھا کر نے اور مانیٹرنگ کے نظام کی سہولتوں کے مسائل کے باعث بعض اوقات حادثات رپورٹ ہی نہیں کیے جاتے، کام کی جگہ پر صحت مند اور محفوظ ماحول کی فراہمی ورک فورس اور ان کے اہلخانہ کی صحت پر مثبت اثرات کے ساتھ ساتھ پیداوار میں کمی کے مسائل کے خاتمے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ مزدوروں کے عالمی ادارے (آئی ایل او) کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 2.

78 ملین ملازمین کام کی جگہ پر حادثات یا بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ مختلف نوعیت کے غیر مہلک 374 ملین حادثات رپورٹ کیے جاتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کام کی جگہ پر حادثات اور غیر محفوظ ماحول کی وجہ سے پیداوار میں کمی ہوتی ہے، علاج معالجے کے اخراجات میں اضافہ ہوجانے کی وجہ سے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کا معیار زندگی بھی متاثر ہوتا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں مثبت رجحان ہے۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 617 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 933 پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 18 ہزار 210 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 315 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی بلوچستان کا فلسطین کے حق میں ملین مارچ نکالنے کا اعلان
  • 48 گھنٹوں میں گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ
  • رواں سال کے پہلے تین مہینوں میں 151 ہزار سے زائد مزدور خلیجی ممالک گئے
  • کوٹری بیراج پر پانی کی قلت 30 فیصد ہو گئی
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
  • خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں، تحقیقی رپورٹ
  • دنیا کا خطرناک ترین قاتل گانا، جس کو سن کر مرنے والوں کی تعداد تقریباً 100 رپورٹ ہوئی
  • خیبر پختونخوا: بارش، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق