سکھر: تعمیر نو ہائی اسکول میں گولڈن جوبلی منائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) تعمیر نو ہائی اسکول سے 1975 میں میٹرک کلاس سے فارغ التحصیل نہم جماعت (کلاس فیلوز) اولڈ بوائز طلبہ (تعمیرین) کی جانب سے 50 سالہ باہمی رفاقت پر اظہار مسرت و یکجہتی کے لیے اپنی مادرِعلمی (تعمیر نو ہائی اسکول) میں گولڈن جوبلی منائی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اولڈ بوائز تعمیرین کے اساتذہ کرام خلیل اللہ نعیمی، سید مظہر عاصم اور ڈائریکٹر ایجوکیشن (ایلیمنیٹری سیکنڈری ہائر سیکنڈری اسکولز) سکھر ریجن حافظ شہاب الدین اندھڑ تھے، جبکہ اسکول ہیڈ ماسٹر حافظ لعل محمد تنیو، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر سکھر ملک جاوید حمید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن سکھر ریجن ضمیر حسین بھیو، اسکول اساتذہ سمیت کراچی سمیت دیگر شہروں سے آئے اولڈ بوائز تعمیرین پروقار گولڈن جوبلی تقریب میں شریک تھے۔ اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر حافظ وحید اللہ خان مرحوم سمیت مرحومین اساتذہ کرام کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور دُعائے مغفرت بقید حیات اساتذہ کرام کی عمر میں برکت کے لیے خصوصی دُعاء کی گئی۔ تقریب میں اساتذہ کرام کو لائف اچیومینٹ ایوارڈ اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کو یادگاری ایوارڈ شیلڈ پیش کی گئی اور سندھی ٹوپی اجرک کے تحائف پیش کیے گئے، جبکہ تمام تعمیرین کو سرٹیفکیٹس دیے گئے، گولڈن جوبلی تقریب میں شریک تمام شرکاء نے اسکول کے بچوں کے ساتھ تعمیر نو اسکول کی صبح اسمبلی میں پڑھا جانے والا ترانہ (سورہ فاتحہ کا ترجمہ) پڑھا تو سماں بندھ گیا، راشد حسین عادل نے اسکول پر اپنی تحریر کردہ نظم پڑھ کر سنائی اور داد وصول کی، تقریب میں نظامت کے فرائض تعمیرین عرفان صمد نے انجام دیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اساتذہ کرام
پڑھیں:
سوات؛ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی
سٹی 42 : سوات میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی ہوئے ہیں۔
افسوسناک واقعہ سوات کے تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ کوٹنی میں پیش آیا ، جہاں زیر تعمیر مکان کے تازہ لنٹر کے اوپر بچے کھیل رہے تھے، بچے گیٹ کے اوپر تازہ تعمیر شدہ ٹیرس پر موجود تھے، اسی دوران مکان کی چھت گرگئی ۔ حادثے میں 2 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ 2 زخمی ہوئے ۔
موقع پر جاں بحق اور زخمی بچوں کو خوازہ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد