اسلام آباد (صباح نیوز/اے پی پی) وزیراعظم نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ٹیکس ریٹ 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبور ہوں‘ چند ماہ میں بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی آئے گی‘ کاروبارمیںآسانی پیدا کرنے کے لیے جلد اقدامات کا اعلان کیا جائے گا‘مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے ‘ پاکستان کو تصادم کی نہیں، مفاہمت کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب کسی کو غیرجمہوری رویوں سے تعمیر و ترقی کے عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔ وزیراعظم مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اور پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے والی سرکاری کمیٹی کے ترجمان، سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے وزیراعظم ہائوس میں ان سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے اور قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے‘ پاکستان کو ہنگاموں، محاذ آرائی اور تصادم کی نہیں، مفاہمت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ٹیکس کی شرح 15 فیصد کم کردوں مگر آئی ایم ایف کی وجہ سے مجبور ہوں، ملک میں مہنگائی بڑھنے کی شرح5 فیصد سے کم ہے‘ بجلی کے نرخ میں کمی کے لیے محنت کر رہے ہیں، اگلے چند ماہ میں بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے اسلام آباد میں نئے ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاروبار میں آسانی لانے کی کوششیں کر رہے ہیں، اس حوالے سے چند ہفتے میں اعلان کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی نئی کوشش کی جارہی ہے اور اس مرتبہ پاکستان بھر سے سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہے ہیں، شفاف طریقے سے بولی کا عمل ہوگا ۔ وزیراعظم نے انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے قانونی فریم ورک کو مزید مضبوط بنانے اور فیڈرل پراسیکیوشن ایکٹ2023ء پر عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی اسمگلروں کی گرفتاری اور استغاثہ کے لیے درکار متعلقہ عملہ کا حصول تیز کیا جائے۔ پیر کو انسانی اسمگلنگ کے سدباب کے لیے تشکیل کردہ ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت ہوا۔ وزیراعظم نے ریلوے کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے اور ریلوے کی اراضی نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریلوے خطے میں خصوصاً وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دے۔ پیر کو وزیراعظم نے یہ ہدایت پاکستان ریلوے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ قومی ائر لائن پی آئی اے کے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے بیان کی وجوہات جاننے کے لیے قانونی کارروائی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔مڈل ایسٹ گرین منصوبے کی توثیق، ٹیرف اینڈ ٹریڈ ایگریمنٹ سے متعلق وزارت کامرس کی سمری، ایکس سروس مین کے لیے وزیر اعظم کے پیکج کے تحت عدم ادائیگیوں کا ایجنڈا بھی کابینہ اجلاس میں پیش ہوگا۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشتریف کی زیرصدارت پاکستان ریلوے سے متعلق اجلاس ہورہا ہے

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شہباز شریف نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ نے کہا کے لیے

پڑھیں:

جائیداد کی کم قیمت لگاکر ٹیکس بچانے والوں کیلئے بری خبر

لاہور(نیوز ڈیسک) ٹیکس دہندگان کیخلاف سرکار کا مضبوط پنجہ۔جائیداد کی کم قیمت لگا کر ٹیکس بچانے والوں کے لیے بُری خبرآگئی۔ حکومت پنجاب نے 126 سال بعد اسٹامپ ڈیوٹی میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔بل پنجاب اسمبلی پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹامپ ڈیوٹی ایکٹ 1899 میں ترمیم کی جائے گی۔ جسے دی اسٹامپ ڈیوٹی ترمیم ایکٹ 2025 کے نام سے جانا جائے گا۔ ترمیم کے تحت جائیداد کی قیمت میں نظر ثانی کے لئے کمشنر کو اختیارات دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ جائیداد کی قیمت سے مطمئن نا ہونے کی صورت میں کمشنر کے پاس اپیل دائر ہو سکے گی۔ کمشنر پندرہ دن میں فیصلہ کرنے کا پابندہ ہوگا ۔

اس کے علاوہ سٹامپ ڈیوٹی میں کمی یا جرمانے کی وصولی کا دائرہ کار بھی وسیع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ فیصلہ سازی کے اختیارات بورڈ آف ریونیو کو دینے کی بھی تجویزدی گئی ہے۔ جیل ، ہسپتال یا بیرونی ملک میں ہونے کے باعث سٹامپ ڈیوٹی دو سال تک واپس کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ چیف ریونیو اتھارٹی 2 سال کے اندر غیر استعمال شدہ اسٹامپ ڈیوٹی کے ری فنڈ کی پابند ہو گی۔آڈٹ رپورٹس میں انکشافات کے بعد ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل جائیداد کی قیمت کم لگا کر ٹیکس بچایا جاتا تھا، مگر اپیل کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ترامیم کے بعد حکومت اور عوام دونوں اپیل کر سکتے ہیں۔

بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ۔کمیٹی دو ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کرے گی۔
مزیدپڑھیں:عیدالاضحیٰ کی تیاریاں شروع، کراچی میں عظیم الشان مویشی منڈی سج گئی

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم
  • میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے: صاحبزادہ فرحان
  • ٹیکسٹائل برآمدات 13.613 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر، وزیراعظم کا 9.38 فیصد اضافے کا خیر مقدم
  • ‘پاکستان میرا دوسرا گھر ہے’ سر ویوین رچرڈز نے دل کھول کر اپنے تاثرات بیان کردیے
  • معاشی ترقی اور اس کی راہ میں رکاوٹ
  • جائیداد کی کم قیمت لگاکر ٹیکس بچانے والوں کیلئے بری خبر
  • مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • دنیا زراعت میں ترقی کر کے آگے نکل گئی اور ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے. وزیراعظم
  • دنیا زراعت میں آگے نکل گئی،ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم
  • دنیا زراعت میں ترقی کر کے آگے نکل گئی اور ہم قوم کا قیمتی وقت ضائع کرتے رہے: وزیراعظم