پیکا بل زباں بندی کاقانون ہے‘ شاہدخاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے نئے پیکا ترمیمی بل پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے‘‘ زباں بندی کا قانون’’قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے اس بل کو آزادی اظہار رائے، صحافت، اور شہری حقوق کو دبانے کی کوشش قرار دیا۔شاہد خاقان عباسی نے کہا،’’یہ بل بنیادی طور پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کو سچ بولنے سے روکنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ حکومت اس قانون کے ذریعے تنقید کو ختم کرنا اور اختلافی آوازوں کو خاموش کرنا چاہتی ہے۔ یہ نہ صرف آزادء صحافت بلکہ عوام کے بنیادی حقوق پر بھی حملہ ہے’’۔ انہوں نے خبردار کیا کہ نئے قانون کے تحت حکومت کو‘‘ایک خطرناک ہتھیار’’دے دیا گیا ہے، جو حکومت کو یہ اختیار دیتا ہے کہ کسی بھی سچائی پر مبنی خبر یا عوامی رائے کو محض ناپسندیدگی کی بنیاد پر روک دے۔شاہد خاقان عباسی نے نشاندہی کی کہ اس قانون کے تحت حکومت اپنی مرضی سے سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی، سوشل میڈیا کمپلینٹ سیل، سوشل میڈیا پروٹیکشن ٹریبونل اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہان اور ارکان تعینات کرے گی، جو ان اداروں کی آزادی کو مکمل طور پر ختم کر دے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کے ساتھ منائی سالگرہ : خوشیوں بھری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
View this post on Instagram
A post shared by Syra Yousuf (@syrayousuf)
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی 37 ویں سالگرہ بیٹی نورے شہروز اور صدف کنول کی بیٹی کے ساتھ منائی اس موقع پر خوشیوں سے بھرپور لمحات کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر میں سائرہ یوسف کو اپنی بیٹی نورے اور صدف کنول کی بیٹی کے ہمراہ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے تصویر میں ماں بیٹی کے درمیان محبت اور خوشی کا خوبصورت اظہار نمایاں ہے سالگرہ کی یہ خوشگوار تقریب نورے شہروز کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی جس میں تینوں بچیوں کو خوشگوار انداز میں وقت گزارتے ہوئے دکھایا گیا ہے یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے 2012 میں اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی تھی جن سے ان کی ایک بیٹی نورے ہے تاہم دونوں کا رشتہ 2019 میں علیحدگی اور 2020 میں طلاق پر ختم ہو گیا بعد ازاں شہروز نے 2022 میں ماڈل و اداکارہ صدف کنول سے شادی کی جو اب صدف سبزواری کہلاتی ہیں اور ان کی ایک بیٹی سیدہ زہرا سبزواری ہے دوسری جانب سائرہ یوسف نے اب تک دوبارہ شادی نہیں کی اور وہ اپنی بیٹی کے ساتھ خوشحال زندگی گزار رہی ہیں ان کی حالیہ تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ خوبصورت لمحات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں واضح رہے کہ سائرہ یوسف نے مشہور ڈرامہ ’صنف آہن‘ میں شاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے تھے اور اب بھی وہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں