Juraat:
2025-04-22@06:23:45 GMT

اغوا کارمتحرک،کراچی کے مختلف علاقوں سے بچوں کا کھلے عام اغوا

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

اغوا کارمتحرک،کراچی کے مختلف علاقوں سے بچوں کا کھلے عام اغوا

( رپورٹ:اسد رضا ) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر کے مختلف علاقوں سے بچوں کے اغوا کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے ، تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کو مسلسل چیلنجز درپیش ہیں ۔دشمن قوتیں کراچی میں امن دیکھنا نہیں چاہتیں۔ گزشتہ کئی برسوں سے کراچی پولیس اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے لیکن نتائج حاصل نہیں ہو پا رہے ہیں۔ دن دیہاڑے گھر کی دہلیز پر ڈاکو نہتے شہریوں پر گولیاں برسا رہے ہیں ۔پولیس ڈاکوؤں سے مقابلے بھی کر رہی ہے اور گرفتاریوں کا عمل بھی بدستور جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہر قائد میں بچوں کو اغوا کرنے کا منظم گروہ متحرک ہوا ہے جو معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس کی روک تھام کے لیے تھانوں کی سطح پر کمیٹیاں اور اسپیشل برانچ انٹیلی جنس یونٹ کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ اغوا کار کہاں سے آتے ہیں؟ کہاں غائب ہو جاتے ہیں؟ کراچی میں 70فیصد گلی محلہ بازاروں اور مساجد میں کیمرے لگے ہوئے ہیں ۔اس کے باوجود جرائم پیشہ عناصر بلا خوف و خطر اغوا کی وارداتیں کر رہے ہیں گزشتہ روز تھانہ کورنگی کی حدود میں صبح کے اوقات میں دو موٹر سائیکل سواروں نے ماں کے ساتھ اسکول جانے والے بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر ماں نے چلانا شروع کر دیا جس پر ملزمان گھبرا کر فرار ہو گئے۔ شہر کراچی میں مختلف قسم کے جرائم پیشہ افراد کا منظم گروہ متحرک ہے ۔اس کے ساتھ ہی عوامی حلقوں میں بچوں کے اغوا کے واقعات پر شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ بچوں کااغوا کار گروہ یک دم متحرک ہوا ہے اور بہت ہی منظم طریقے سے کام کر رہا ہے جس میں انسانی اعضاء بچوں سے بھیک منگوانا و دیگر غیر قانونی سرگرمیاںشامل ہیں ۔شہر قائد کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کراچی پولیس چیف نے تمام پولیس کو الرٹ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ بچوں کے اغوا میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت سزا دی جائے ۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

زندہ برائلرمرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)سرکاری نرخنامے میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی سے 388روپے فی کلوہو گی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت226روپے فی درجن کی سطح پر مستحکم رہی ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت کے نرخ جاری نہ ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں برائلر گوشت 650سی670روپے کلو تک فروخت ہوا ۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
  • زندہ برائلرمرغی کی قیمت مزید 10روپے کمی
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
  • راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • لاہور؛ 29 سالہ خاتون  کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا
  • آزاد کشمیر اور کے پی میں بارش سے موسم سرد
  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے