اداکارہ رباب ہاشم کے مداح کی غیر معمولی حرکت، تحائف لے کر گھر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکارہ رباب ہاشم نے ایک حالیہ ٹی وی شو میں اپنے ایک مداح کے غیر معمولی رویے کے بارے میں دلچسپ اور حیران کن واقعہ سنایا۔
رباب ہاشم نے بتایا کہ انہیں انسٹاگرام پر ایک اکاؤنٹ سے روزانہ تقریباً 200 میسجز موصول ہو رہے تھے۔ ابتدا میں انہوں نے اس بات کو زیادہ اہمیت نہیں دی لیکن پھر ایک دن ایسا ہوا جس نے انہیں حیران کر دیا۔
اداکارہ نے کہا، "ایک دن میری شوٹنگ سے چھٹی تھی اور میں گھر پر تھی۔ اچانک گھر کی بیل بجی، دروازہ کھولا ایک خاتون اور مرد موجود تھے جو اندرون سندھ سے آئے تھے۔ ان کے ہاتھ میں ایک باسکٹ تھی جس میں تحائف تھے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ ہم بہت دور سے آئے ہیں آپ کو یہ تحائف قبول کرنے ہوں گے۔"
رباب نے بتایا کہ جب میں نے تحائف لے لیے، تب بھی وہ لوگ گھر کے باہر کھڑے رہے اور جب وہ جا نہیں رہے تھے تو میں نے ان سے کہا کہ یہ تحائف واپس لے جائیں اور انہیں سمجھایا کہ گھر پر آنا مناسب نہیں ہے تو بھی میسجز آنا بند نہیں ہوئے۔ یہ ایک بہت عجیب اور غیر معمولی تجربہ تھا۔
رباب ہاشم کے اس واقعے نے نہ صرف مداحوں کی حد سے بڑھتی ہوئی دیوانگی کی عکاسی کی بلکہ یہ بھی ظاہر کیا کہ مشہور شخصیات کو اکثر اپنی نجی زندگی میں ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: رباب ہاشم
پڑھیں:
غنی علی نے وزن کس طرح کم کیا؟ مداح حیران رہ گئے
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے حالیہ دنوں میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔
غنیٰ علی اپنی شاندار اداکاری کے باعث کافی مقبول ہیں ان دنوں وہ مقبول ڈرامہ سیریل نقاب میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، جہاں ان کے ہمراہ ہمایوں اشرف اور علی انصاری بھی کام کر رہے ہیں۔
غنیٰ علی اپنی نجی زندگی، جسمانی تبدیلیوں اور انٹرویوز کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح اس بات پر حیران ہیں کہ انہوں نے دو بچوں کی پیدائش کے بعد اتنی جلدی فٹنس کیسے بحال کر لی۔
مداح نہ صرف ان کی نئی دلکش شخصیت کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ کئی صارفین ان سے وزن کم کرنے کا طریقہ بھی پوچھ رہے ہیں۔ غنیٰ علی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کریش ڈائیٹ کا استعمال کیا، تاہم وہ اس طریقہ کار کو صحت کے لیے مضر قرار دیتے ہوئے دوسروں کو ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔
ایک انسٹاگرام صارف کے سوال کے جواب میں غنیٰ علی نے یہ بھی کہا کہ اگر بہتر نتائج درکار ہوں تو رات کا کھانا چھوڑ دینا وزن کم کرنے کیلئے ایک مؤثر قدم ہو سکتا ہے۔