کراچی: ملیر کالا بورڈ کے قریب بزرگ شہری نالے میں گر کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ملیر کالا بورڈ کے قریب نالے میں گر کر بزرگ شہری جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے نکال کر سعود آباد تھانے منتقل کی جسے بعدازاں ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
ایس ایچ او سعود آباد ضمیر نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 70 سالہ سلیم بیگ کے نام سے کی گئی جو کہ کالا بورڈ ملیر کا رہائشی اور مشین ٹول فیکٹر کا ریٹائرڈ ملازم تھا جو کہ اتفاقیہ طور نالے میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
انہوں اس بات کی تردید کی ہے کہ متوفی موٹر سائیکل سمیت نالے میں گرا تھا جبکہ متوفی کے 3 بیٹے ہیں اور اس کی لاش اور موٹر سائیکل سمیت دیگر سامان بھی ان کے حوالے کر دیا جبکہ ورثاء کی جانب سے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے گریز کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نالے میں
پڑھیں:
پی ایس ایل 10: آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان جوڑ پڑے گا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کا میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا، کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔کراچی کنگز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں کامیابی حاصل ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ملتان سلطان صفر پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔