Daily Pakistan:
2025-04-23@00:24:38 GMT

شب معراج  مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی  گئی 

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

شب معراج  مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی  گئی 


  لاہور(آئی این پی  )رحمتوں اور برکتوں والی رات شبِ معراج  ملک بھر میں انتہائی  مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی  گئی ۔ شب معراج کے موقع پر ملک بھر میں مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ،  مساجد میں چراغاں، خصوصی محافل اور عبادات کا اہتمام کیا  گیا   جس میں علمائے کرام اور مقررین واقعہ معراج اور اس کی فضلیت پر روشنی ڈ الی ۔

محفل معراج النبیؓ میں نعت خواہاں حضور اکرمﷺ کی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت و نعت پیش  کیا ۔یاد رہے کہ 27 رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا، جب حضرت جبرائیل براق لے کر سرکار دو عالمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسولﷺ، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے۔

سیکیورٹی خدشات، رات کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹرین نہیں چلا سکتے، ریلوے حکام کا  قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی میں  انکشاف، بریفنگ طلب 

اس مقدس سفر کیلئے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم براق پر سوار ہوئے، آپﷺ مکہ سے مسجد اقصی گئے اور وہاں تمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی، پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالی سے ملاقات کرانے کیلئے لے جایا گیا، وہاں رسول اکرمﷺ کو جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی ۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری

گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری کی جانب سے عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وہاں پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عراق کے شہر نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضے پر گھر پر حاضری دی۔ گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری کی جانب سے عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وہاں پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ کامران ٹیسوری نے نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علیؑ‘‘ کی زیارت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • متنازع کینالز کے معاملہ پر دھرنا، رانا ثنا اللہ اور شرجیل میمن نے وکلا کو ملاقات کیلئے بلا لیا
  • میر واعظ کا شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کو شاندار خراج عقیدت
  • ادائیگی کے باوجود 67 ہزار پاکستانیوں کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ
  • سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کے ساتھ منائی سالگرہ : خوشیوں بھری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم اور پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی
  • امریکا کے ساتھ اختلافات حل کرنے والے فریقین کا احترام ہے، چین
  • ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 87 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
  • کوفہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
  • نجف: کامران ٹیسوری کی روضہ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر حاضری