Express News:
2025-04-22@09:58:52 GMT

سوات میں ضابطہ فوجداری کے تحت دفعہ 144 نافذ

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

سوات:

خیبرپختونخوا کے علاقے سوات بھر میں انتظامیہ نے ایل پی جی سلنڈرز ٹینکس کی بھرائی پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انتظامیہ نے سوات میں مختلف غیر قانونی مقامات پر ایل پی جی کا کاروبار ہونے سے متعلق شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے کسی بھی بڑے حادثے سے پہلے سلینڈر یا ٹینکس کی بھرائی پر پابندی عائد کردی۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات شہزاد محبوب نے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کا نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سلینڈر بنانے والے اداروں کی سرگرمیاں، عوامی ٹرانسپورٹ اور اسکول/کالج کی گاڑیوں میں ایل پی جی سلنڈرز/ٹینکس کی بھرائی پر مکمل پابندی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق خلاف ورزی کی صورت میں دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت کارروائی ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

سولر صارفین کے لیے بری خبر، سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد

لاہور(نیوز ڈیسک)ایل ٹی سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد کردی گئی ،لیسکو نے سولر سسٹم میں استعمال ہونیوالے میٹرز کی پرچیز پرپابندی لگائی، کمپنی کے تمام دفاتر کو مزید این او سی جاری کرنے سے روک دیا گیا، صارفین کو سمارٹ میٹرز کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کردیے ، قبل ازیں میٹرز کا سٹاک نہ ہونے پرمارکیٹ سے خریداری کا این و سی جاری کیا گیا،این او سی لیکر انسپکشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین خریداری نہ کر سکے،لیسکو نے عیدالفطر کے بعد روایتی ایل ٹی ٹی او یو میٹرز لگانے پر پابندی عائد کر دی تھی،پابندی لگنے سے صارفین کو لیسکو اور مارکیٹ سے میٹرز نہیں ملے تھے،لیسکو کو سٹاک ملنے پر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء کرنے کی ہدایت کر دی گئی
مزیدپڑھیں:طلبا و طالبات کے لئے روزگار، ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ

متعلقہ مضامین

  • غیر مسلم آبادی والے ملک میں اسلامی تدفین کا قانون نافذ 
  • کراچی: رکشہ مالکان کے احتجاج کے باعث پریس کلب و اطراف میں ٹریفک جام
  • سولر صارفین کے لیے بری خبر، سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد
  • سکیورٹی خدشات پر شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ 
  • شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • شمالی وزیرستان: سکیورٹی خطرات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
  • شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا
  • القسام بریگیڈ کا ایک اور مہلک حملہ، اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی، ٹینکس تباہ
  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ
  • سوات؛ زیر تعمیر مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ، 2 زخمی