وزیراعظم سے جاپانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
وزیراعظم سے جاپانی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر اکاماٹسو شوچی نے آج وزیراعظم ہاس میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان دوستانہ تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان ایک دوسرے کے لیے خیر سگالی کا رشتہ ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی تاریخ کا ذکر کیا اور پاکستان کی اقتصادی اور صنعتی ترقی کی کوششوں کے لیے جاپان کی حمایت کو سراہا۔شہباز شریف نے جاپان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
نائب وزیراعظم سے آئرلینڈ کیلئے نامزد سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار سے آئرلینڈ کیلئے پاکستان کی نامزد سفیر مریم آفتاب نے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری (امریکا ) کی حیثیت سے نامزد سفیر کی پیشہ ورانہ مہارت اور ان کی گرانقدر خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اسحاق ڈار نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کی کوششوں سے پاکستان اور آئرلینڈ کے تعلقات بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوام کے درمیان تبادلے میں مزید استحکام آئے گا۔ نامزد سفیر لگن اور امتیاز کے ساتھ پاکستان کیلئے خدمات جاری رکھیں گی۔