سوشل میڈیا پرمقامی قوانین کا غلط استعمال، 7دوست ممالک میں 210 پاکستانی پابندسلاسل
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
سوشل میڈیا پرمقامی قوانین کے مبینہ غلط استعمال پرسات دوست ممالک میں 210 پاکستانی گرفتارکرلئے گئے،جیلوں میں بند پاکستانی شہری زیادہ ترلیبررز ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایاگیا کہ ان پاکستانیوں پرفلسطین میں جاری ظلم پرمتنازعہ پوسٹ کرنے، لائیک کرنے اور شئیرکرنے کا الزام تھا۔
رپورٹ کے مطابق 89 پاکستانی شہری دوست ملک متحدہ عرب امارات میں گرفتار کیے گئے،78 پاکستانی سوشل میڈیا پر متنازعہ مواد شئیر کرنے کے الزام میں سعودی عرب کی جیلوں میں ہیں۔
21 پاکستانی عمان میں گرفتار کئے گئے ،نو پاکستانی بحرین میں گرفتارکئے گئے،سات پاکستانی ایران میں گرفتارکیے گئے ۔ چھ پاکستانی چین میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے پرجیل میں ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
امریکی ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند خبردار، ٹرمپ نے سخت ترین شرط لگانے کا فیصلہ کرلیا
ٹرمپ انتظامیہ نے ویزا حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے سخت شرائط متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے تحت درخواست گزاروں کی گزشتہ 5 سال کی سوشل میڈیا سرگرمیوں کی مکمل جانچ کی جائے گی۔
امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے اس فیصلے کا نوٹس فیڈرل رجسٹر میں شائع کردیا ہے، جسے لازمی قرار دیا گیا ہے۔
فیصلے کے مطابق امریکی سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز یہ جانچ کرے گی کہ آیا درخواست دہندگان نے گزشتہ برسوں میں امریکا مخالف، یہود مخالف یا دہشت گردی سے متعلق کوئی مواد شیئر یا ترویج تو نہیں کی۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اس پالیسی پر عمل درآمد کب سے شروع ہوگا۔
امریکی عوام کو 60 روز کے اندر اس نئے اقدام پر اپنی رائے دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکا میں داخلے کے خواہش مند افراد سے اہل خانہ کے ای میل ایڈریس، فون نمبر اور دیگر ذاتی معلومات بھی طلب کی جائیں گی۔
اس سے قبل محکمہ خارجہ نے سیاحوں کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کو ’پبلک‘ کریں، جبکہ اگست میں ٹرمپ انتظامیہ نے کہا تھا کہ وہ ویزا اور گرین کارڈ کیلئے درخواست دینے والوں کی سوشل میڈیا تاریخ کی جانچ کرنا چاہتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس اقدام کے بعد طلبہ، سیاحوں اور دیگر وزیٹرز کی امریکا مخالف سوشل میڈیا سرگرمیاں ویزا مسترد ہونے کا سبب بن سکتی ہیں، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکام اب سیاسی یا نظریاتی اختلاف کی بنیاد پر بھی ویزا مسترد کرسکیں گے۔
ٹرمپ انتظامیہ پہلے ہی 19 ممالک کے شہریوں کیلئے امریکا کے دروازے بند کرچکی ہے اور اس دائرے کو 30 ممالک تک بڑھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ حیران کن طور پر یہ نیا اقدام برطانیہ اور جرمنی جیسے ممالک پر بھی نافذ ہوگا، جنہیں اب تک ویزا چھوٹ حاصل تھی۔