لاہور: گھریلو جھگڑے پر خاوند نے بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور:
چوہنگ کے علاقے بوھڑ والا چرچ محلہ تالاب میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق، 25 سالہ عروج کے بھائی نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بہن کے خاوند ناظم نے جھگڑے کے بعد اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ واقعے کے نتیجے میں عروج شدید زخمی ہو گئی۔
اطلاع ملنے پر مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ناظم نامی شخص نے گھریلو تنازع کے بعد یہ سنگین حرکت کی ہے۔
پولیس نے واقعے کی مکمل تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
فضا علی کی ندا پر تنقید؛ یاسر نواز بیوی کے دفاع میں سامنے آگئے، ویڈیو وائرل
معروف اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر اور ندا یاسر کے شوہر یاسر نواز اپنی بیوی کے دفاع میں میدانِ عمل میں آگئے۔
یہ معاملہ ندا یاسر کے فوڈ رائیڈرز سے متعلق ایک ایسے متنازع بیان سے شروع ہوا جو اب کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔
مارننگ شو کی سب سے کامیاب میزبان ندا یاسر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اکثر فوڈ رائیڈر محض ٹپس لینے کے لیے چینج نہ ہونے کا بہانہ کرتے ہیں اور لمبی رقم ہتھیالیتے ہیں۔
اُن کے اس بیان کو نہایت غیر ذمہ دارانہ اور ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تنقید کا بازار گرم ہوگیا تھا جس میں ان کے ساتھی فنکار بھی شامل ہوگئے تھے۔
ایسے میں بھلا اداکارہ و میزبان فضا علی کیسے خاموش رہتیں انھوں نے اپنا ایک جذباتی ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ندا یاسر پر کڑی تنقید کی۔
فضا علی نے کہا تھا کہ فوڈ رائیڈر دھوپ، بارش اور طوفان میں رزق لینے نکلتے ہیں۔ یہ بھی کسی کے باپ، بھائی اور بیٹے ہوتے ہیں۔ ٹپس نہ دیں لیکن کم از کم عزت تو دیں۔
ان کے اس بیان کی کافی حمایت کی گئی تھی اور بڑے پیمانے پر ویڈیو کو شیئر کیا گیا تھا۔ جس سے یہ معاملہ مزید تلخی کا باعث بننے لگا تھا۔
ایسے طوفانی ماحول سے یاسر نواز کیسے دور رہ سکتے ہیں چنانچہ اپنی اہلیہ ندا کے دفاع میں میدان میں آہی گئے اور فضا علی کو جواب دے ڈالا۔
View this post on Instagramیاسر نواز نے فضا علی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیلو فضا، کیسی ہو؟ پلیز میری معصوم بیوی کو معاف کر دو، اللہ تو معاف کر دیتا ہے لیکن لوگ نہیں کرتے۔ میری بہن، پلیز اسے معاف کر دو اور اس معاملے کو یہیں ختم کرو۔
سوشل میڈیا صارفین نے یاسر نواز کے اس بیان کو مثبت ردعمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپنی بیوی کے دفاع میں سامنے آنا، بہادر مردوں کا کام ہے۔
کسی نے لکھا کہ یاسر درست کہہ رہے ہیں۔ اب بہت ہوگیا، یہ معاملہ اب ختم ہوجانا چاہیے جب کہ ندا بھی معافی مانگ چکی ہیں۔
تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین اب بھی ندا یاسر سے نالاں نظر آتے ہیں جن کا مؤقف ہے کہ معروف اور سینیئر میزبان ہونے کے باجود ندا اب تک کب، کہاں، کیا اور کیسے بات کرنی ہے، سیکھ نہیں پائی ہیں۔