کراچی:

شہر قائد کے علاقے موسمیات کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے مچھلی کے بڑے تاجر کو دن دہاڑے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سچل کے علاقے موسمیات نبی ویو اپارٹمنٹ کے قریب مین روڈ پر ڈبل کیبن گاڑی سے اترنے والے شخص کو نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ساتھی کے  ہمراہ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر موقع سے فرار ہوگیا۔

اس واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں فائرنگ کرنے والے ملزم کو مقتول کے ساتھ گتھم گتھا  دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کے بعد مقتول کی لاش قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگ زیب خٹک نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 45 سالہ فرحان قاسم کھتری ولد نسیم قاسم کھتری کے نام سے ہوئی جو اسکیم 33 کیپٹیل سوسائٹی کا رہائشی اور 3 بچوں کا باپ تھا جس میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول مچھلی کا تاجر تھا جس کا فشری میں مچھلی کا بڑا کاروبار ہے، جس وقت واقعہ پیش آیا مقتول اپنے بچوں کے اسکول کا یونیفارم لینے کے لیے آیا تھا اور سڑک کے کنارے اپنی گاڑی روک کر باہر نکلا تھا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی جسے دیکھ کر لگتا ہے کہ مقتول فرحان قاسم ملزم کو جانتا تھا اور جیسے ہی اسے دیکھا تو اسے لپک کر پکڑنے کی کوشش کی اور اس دوران ملزم نے فائرنگ کردی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس تمام پہلوؤں پر مزید تحقیقات کر رہی ہے اور جلد واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی

کراچی:

کراچی: شہرِ قائد ایک بار پھر فائرنگ کے پے در پے واقعات سے لرز اٹھا۔ مختلف علاقوں میں پیش آنے والے آٹھ علیحدہ علیحدہ فائرنگ کے واقعات میں دو بچوں سمیت کم از کم 9 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعات کی نوعیت مختلف بتائی جا رہی ہے۔

ناظم آباد مجاہد کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران کی جانے والی فائرنگ سے 13 سالہ سمیع اللہ اور 14 سالہ علی عباس زخمی ہو گئے، بنارس فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اختر حسین زخمی ہوا۔

مزید پڑھیں: کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی

اورنگی ٹاؤن خیرآباد میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے کاشف نامی شہری زخمی ہو گیا، سرجانی یوسف گوٹھ میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے عبدالرحیم زخمی ہوا۔

بلدیہ مواچھ گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے علی رضا زخمی ہوا، اورنگی ٹاؤن بلوچ گوٹھ کے قریب فائرنگ سے نیاز نامی شہری زخمی ہوا، نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں فائرنگ سے بروچہ نامی شخص زخمی ہوا، جبکہ گولیمار پیتل گلی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے فہد نامی نوجوان کو گولی لگی۔

پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کی نوعیت مختلف ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • مصطفی قتل کیس، ارمغان کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی پولیس پر فائرنگ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی