کراچی:

شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں مرغوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا موت و زندگی کی کمشکش میں چلاگیا۔

تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ معاملہ موغوں کی لڑائی کے حوالے سے لین دین کا تنازع پر پیش آیا، جس میں فوٹو اسٹیٹ کا دکاندار جاں بحق اور فائرنگ کرنے والے کا بھائی شدید زخمی ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا مرغی کے گوشت کی دکان کا مالک جس نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر کر مقتول کے ایک بھائی کو اغوا کرلیا جسے بعد میں چھوڑ کر دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق  سائٹ اے کے علاقے میٹروول خیبر گیٹ بلاک 5 سبزی مارکیٹ میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید منتقل کیا گیا جہاں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 25 سالہ فجر ولد بابو کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 25 سالہ عثمان غنی زخمی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ رقم  کے لین دین کے تنازع کا ہے ، فائرنگ سے قبل فریقین میں جھگڑا و تلخ کلامی بھی ہوئی تھی، مقتول کی میٹروول سائٹ ایریا میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان ہے جبکہ وہ سائٹ ایریا میٹروول بلاک فائیو کا رہائشی تھا۔

مقتول کے بھائی نے ایکسپریس کو بتایا کہ ظفر کی مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی دکان ہے اور وہ مرغوں کی لڑائی کے مقابلے بھی کراتا تھا، ظفر نے مقتول فجر کو بھی مرغوں کی لڑائی کرانے کی عادت ڈال دی تھی ، ظفر کی کیونکہ مرغی کی دکان تھی اسی لیے اس کے پاس لوگ مرغے فروخت کرنے آتے تھے جو مرغا اچھا ہوتا تھا وہ لڑائی کرانے والوں کو مہنگے داموں ادھار میں یا قسطوں پر فروخت کرتا تھا۔

واقعے کے وقت بھی اس کے مقتول بھائی فجر اور ظفر میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی۔علاقے کے دکانداروں نے انھیں بتایا ہے کہ دونوں میں رقم کا تنازع تھا ، تلخ کلامی کے دوران ظفر نے اپنا پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں فجر اور ملزم کی فائرنگ کی زد میں آکر اس کا سگا بھائی عثمان غنی بھی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا جبکہ اس کا تیسرا بھائی نعمان جو موقع پر موجود تھا وہ بچ گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی عثمان غنی کو کمر اور ہاتھ پر گولیاں لگیں ہیں اور اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے ، ملزم ظفر اور اس کے بھائی ربانی محلے میں رہائش پذیر ہیں۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ظفر اور اس کے بھائی نعمان نے مقتول ظفر کے دوسرے بھائی روشن خان کو اغوا کر کے ربانی محلے میں لے گئے تھے تاہم جب پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کیے تو ملزم ظفر نے اپنے رشتے داروں کے ذریعے روشن خان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

 مقتول کا بھائی اور روشن خان تھانے پہنچ گئے اور ملزم روشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے اپنا بیان درج کرا دیا ، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مرغوں کی لڑائی کی لڑائی کے سائٹ ایریا فائرنگ سے کے مطابق پولیس کے کی دکان کے لیے

پڑھیں:

کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی

— فائل فوٹو

کندھ کوٹ کے گاؤں الف بجارانی میں گھر پر فائرنگ سے 17 سال کی لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک بچی بھی زخمی ہوئی ہے جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب پولیس کو تھرپارکر کے گاؤں محمد علی سمیجو میں کنویں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

پولیس اس حوالے سے گاؤں کے افراد سے تفتیش کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پُراسرار فائرنگ، 50 سالہ خاتون زخمی
  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی؛ پانی کی ٹینکی کے اوپر سویا شخص نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے قتل
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں فائرنگ کے 8 واقعات، دو بچوں سمیت 9 افراد زخمی
  • کراچی، ناظم آباد میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ، دو بچے زخمی
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد زخمی
  • اسلام آباد: ٹریل 5 پر کلائمنگ کے دوران نوجوان گہری کھائی میں گرگیا