صدر نے سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دیدی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز کے تقرر کی منظوری دے دی۔
وزارت قانون و انصاف نے صدر کی منظوری سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے نئے ایڈیشنل ججز کو ایک سالہ مدت کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ایڈیشنل ججز کے تقرر کی مدت حلف لینے کے دن سے شروع ہوگی۔
نئے ایڈیشنل ججز میں میران محمد شاہ، تسنیم سلطانہ، ریاضت علی سحر شامل محمد حسن، خالد حسین شاہانی، عبدالحمید برگھڑی، سید فیض الحسن شاہ شامل ہیں۔
جان علی جونیجو، نثار احمد، علی حیدر، محمد عثمان علی، جعفر رضا بھی تعینات ہونے والے نئے ایڈیشنل ججز میں شامل ہیں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نئے ایڈیشنل ججز
پڑھیں:
جنرل باجوہ اور فیض حمیدکاکیاتعلقَ،باجوہ کیاچاہتےتھے؟ حیران کن انکشاف سامنےآگیا
سٹی42: وزیر دفاع خواجہ آصف نے آج ایک چونکا دینے والا انکشاف کر دیا ہے۔ پہلے اس کے بارے میں صرف "سینہ گزٹ" اور چہ مگوئیاں ہی انتہائی مھدود حلقہ میں تھیں، اب خواجہ آصف نے پبلک کے سامنے بتا دیا۔
خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ جنرل (ر) قمر باجوہ خود آرمی کی سربراہی سے ریٹائرڈ ہونے سے پہلے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تقرر رکوانےکے لیے دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں۔ جنرل باجوہ نے پہلے فیض حمید کو چیف بنوانے کی کوشش کی، جب اس کا تقرر ممکن نہ ہوا تو بعد میں دیگر نام بھی لائے۔
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
ایک نیوز چینل کے اینکر سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ ماضی میں کبھی کسی نے آرمی چیف لگانے کے حکومتی اختیار کو چیلنج نہیں کیا تھا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تقرر رکوانے کے لیے دباؤ ڈالا اور دھمکیاں دیں۔ جنرل باجوہ نے پہلے فیض حمید کو آرمی کا چیف بنوانے کی کوشش کی۔ بعد میں وہ دیگرنام لائے۔
نو مئی کا سانحہ؛ فیض حمید اور پی ٹی آئی کا اشتراک
انگاروں پر چلنے والے آٹھ انسانوں کے ساتھ "سوشل میڈیا انصاف" کے بعد کیا ہوا؟
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا کہ 9 مئی کے واقعات جنرل فیض حمید اور پی ٹی آئی کا مشترکہ منصوبہ تھے، 9 مئی کے حملے فیلڈ مارشل عاصم منیر کیے آرمی چیف کے عہدہ پر تقرر کو پلٹانے کا منصوبہ تھے۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ 9 مئی کے حملے پی ٹی آئی کا بانی تنہا نہیں کرسکتا تھا۔ فیض حمید کے رابطے تھے اور ریٹائرمنٹ کے باوجود نبض اس(بانی) کے ہاتھ میں تھی۔
موٹروے ایم 5 بند
خواجہ آصف نے بھی تصدیق کی کہ فیض حمید کےخلاف مزید مقدمات بننے کی گنجائش ہے،
Waseem Azmet