وقاص عظیم : اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی بریفنگ  میں بتایا گیا کہ 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11 ہزار 877 کی پوسٹیں ختم کیں

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنز کے رائٹ سائزنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا،اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں وزارت ریلوے کے رائٹ سائزنگ کے منصوبے کا بھی جائزہ لیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  بریفنگ دیتے ہوئے کہا   29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے نے 11 ہزار 877 کی پوسٹیں ختم کیں، ان وزارتوں میں 4 ہزار 660 ڈائنگ پوسٹوں کی بھی تصدیق ہوئی۔وزیر خزانہ نے کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کو سراہا،وزارت ریلوے نے رائٹ سائزنگ اقدامات کا تفصیلی جائزہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا،وزارت ریلوے میں 95 ہزار 859 منظور شدہ آسامیوں میں سے 17 ہزار پہلے ہی ختم کی جاچکی ہیں،5 ہزار 695 آسامیوں کے خاتمے کا عمل جاری ہے،رائٹ سائزنگ اقدامات کے تحت مزید 15 ہزار آسامیاں ختم کرنے کی منصوبہ بندی ہے، کمیٹی  نے وزارت ریلوے کی رائے سائزنگ ذیلی کمیٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا 

وزیر اعظم کے زیرصدارت اجلاس، ریلوے  کو نجی شعبے کے تعاون سے کاروبار کیلئے استعمال کرنے کی ہدایت

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزارت ریلوے

پڑھیں:

گریڈ 17 تا 22 سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار


—فائل فوٹو 

گریڈ 17 سے 22 تک کے اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کر لیا گیا۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق 2026ء کے آخر تک افسران کے اثاثے ویب سائٹ پر پبلک کر دیے جائیں گے، اس حوالے سے  وفاق نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے آخر تک اعلیٰ افسران کےاثاثوں کی تفصیلات عوام کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہو گی۔

گریڈ 17 سے 22 کے افسران اپنے ملکی و غیر ملکی اثاثوں کی تفصیل جمع کروائیں گے۔

وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے تمام سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی لازمی دستیاب ہوں گی، سرکاری اداروں کے اہل کاروں کے اثاثوں کی چھان بین بھی ہو سکے گی۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعداد کتنی؟ اعدا د و شمار سامنے آگئے
  • امریکا میں موجود 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف
  • وزارت مذہبی امور کا نجی حج ٹور آپریٹرز کیلئے شرائط سخت کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی ملازمتوں میں خواتین کی تعددا کتنی؟ اعدا د و شمار سامنے آگئے
  • امریکا میں مقیم 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد گروہوں سے تعلقات کا انکشاف
  • امریکا پر انحصار ختم کرنے کا اعلان، برطانیہ نے جنگی تیاری شروع کردی
  • امریکا میں مقیم 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشتگرد تنظیموں سے ممکنہ روابط کا انکشاف
  • امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشاف
  • گریڈ 17 تا 22 سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار
  • سعودی عرب میں جعلی ملازمتوں کی پیشکش، حکومت کا عوام کو ہوشیار رہنے کا انتباہ