کراچی میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے 2 بچے والدین کے حوالے کردیئے گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر اطلاع دی گئی تھی کہ اسے 2 گمشدہ بچے ملے ہیں، جس پر پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر اہلکاروں کو بھیجا اور بچوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے 2 بچے والدین کے حوالے کردیے گئے۔ فیروزآباد میں پولیس نے 2گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوا دیا۔ سندھ پولیس مددگار 15کےمطابق ایک شہری نے پولیس کو گمشدہ بچوں کی اطلاع دی تھی۔ بچے مل جانے پر والدین نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر اطلاع دی گئی تھی کہ اسے 2 گمشدہ بچے ملے ہیں، جس پر پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر اہلکاروں کو بھیجا اور بچوں کو اپنی تحویل میں لیا۔
پولیس حکام نے بچوں کے والدین کو ڈھونڈنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے اور گھر کا پتا تلاش کرلیا۔ پولیس نے گمشدہ بچوں کے گھر کا پتا ملنے کے بعد تمام کوائف کی تصدیق کے بعد بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا۔ مددگار 15 پولیس نے بتایا کہ بچے ملنے پر والدین نہ صرف انتہائی خوش ہوئے بلکہ پولیس اہلکاروں سے اظہار تشکر بھی کیا۔ واضح رہے کہ فیروزآباد کے علاقے میں شہری سلمان کے 2 بچے گزشتہ روز لاپتا ہوگئے تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے پولیس پولیس نے بچوں کو
پڑھیں:
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے دیا
شہر قائد کے علاقے گڈاپ سٹی مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈسٹرکٹ ملیر گڈاپ تھانے کے حدود میں واقعے گڈاپ سٹی میں پیش آیا۔
ایس ایچ او تھانہ گڈاپ سرفراز جتوئی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت خورشید کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے خورشید نامی شہری کو قتل کیا اور فرار ہوگئے۔
مقتول سے تاحال کسی قسم کی لوٹ مار کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔