فاطمہ ثناء شیخ نے ساتھ فلموں کیلئے کاسٹنگ کاؤچ کا تجربہ بیان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے ساؤتھ فلموں کےلیے کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق اپنا تجربہ بیان کردیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاطمہ ثناء شیخ نے کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق اپنے تجربے کے ساتھ انڈسٹری میں ایجنٹوں اور پروڈیوسرز کے غیر مناسب رویےپر بات کی۔
33 سالہ اداکارہ نے ساؤتھ فلموں کے ایک ایجنٹ کی گفتگو بتائی کہ جس میں اُن نے استفسار کیا کہ ’تم سب کچھ کروں گی، ٹھیک ہے؟
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی ممبئی میں ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ پیکل بال کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ ایجنٹ کی اس طرح کی بار بار کی گفتگو نے مجھے بے چین کردیا، جس پر میں نے جواب دیا کہ میں کردار کےلیے سخت محنت کروں گی، جو ضروری ہوگا وہ کروں گی۔
اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ نے مزید کہا کہ میرے جواب کے باوجود وہ بار بار ایک ہی تقاضا کرتا رہا، پھر میں خاموش ہوگئی، میں دیکھنا چاہتی تھی کہ وہ کس حد تک نیچے گرسکتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ حیدرآباد کا ہے، میں ساؤتھ انڈسٹری میں کام حاصل کرنے کےلیے پر امید تھی، اس دوران ایجنٹ نے مجھ پر واضح کیا کہ ملاقات میں پروڈیوسر اس پر کھل کر بات کریں گے۔
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ ایجنٹ نے مجھ پر واضح کیا کہ یہاں پر آپ کو لوگوں سے ملنا ہے، وہ سیدھی بات نہیں کریں گے بلکہ اپنا مطلب عجیب و غریب طریقوں سے بتائیں گے۔
اس واقعے کے ساتھ ہی 33 سالہ اداکارہ نے اعتراف کیا کہ فلم انڈسٹری میں ہر کوئی اس طرح کا رویہ نہیں رکھتا، بدقسمتی سے کچھ تجربات افسوسناک ہوتے ہیں، بعض فنکاروں نے جو کچھ برداشت کیا اُس کی کہانیاں سن کر دل دہل جاتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فاطمہ ثناء شیخ نے کیا کہ
پڑھیں:
گوجرانوالہ اور نارروال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار
فوٹو: فائلوفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پنجاب کے شہر گوجرانوالہ اور نارووال میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نارووال سے جعلی شناختی کارڈ بنوانے والا ایجنٹ اور انسانی اسمگلر گرفتار کیا گیا ہے، دوران تفتیش ملزم کے ساتھ ملوث نادرا ملازمین کا تعین بھی کیا جائے گا۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نارووال سے 2 انسانی اسمگلر بھی گرفتار کیے گئے ہیں، ملزم نے یو اے ای کے ویزے کا جھانسہ دے کر شہری سے 3 لاکھ روپے لیے تھے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دوسرے ملزم نے کینیڈا بھجوانے کیلئے شہری سے 92 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔