Daily Mumtaz:
2025-04-22@06:27:20 GMT

مودی  کا  ٹرمپ کو فون،صدرکا عہد ہ سنبھالنے کی مبارکباد  

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

مودی  کا  ٹرمپ کو فون،صدرکا عہد ہ سنبھالنے کی مبارکباد  

نئی دہلی:   بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوٹیلی فون کرکے حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق  ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں سرکردہ لیڈروں کے درمیان بھارت اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔ ٹرمپ کے دوبارہ امریکی صدر بننے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب وزیراعظم مودی اور ٹرمپ نے بات کی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر بات کی اور انہیں ان کی ‘تاریخی’ دوسری مدت کے لیے مبارکباد دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیراعظم مودی اور ٹرمپ کے درمیان دو طرفہ مسائل پر بات چیت ہوئی۔ کواڈ کی اگلی میٹنگ کے ساتھ ساتھ ٹرمپ اور وزیراعظم مودی نے کئی عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ  ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت کا آغاز 20 جنوری کو متعدد ایگزیکٹو آرڈرز کے ساتھ کیا، جس کا مقصد امریکی امیگریشن سسٹم کو تبدیل کرنا اور H1-B ویزا میں اصلاحات لانا ہے، جو کمپنیوں کو خصوصی اہلیت کے حامل غیر ملکیوں کو امریکہ لانے کی اجازت دیتا ہے۔ بھارت امریکہ میں لیگل مائیگریشن کا سب سے بڑا ذریعہ ہے لیکن حالیہ برسوں میں ہزاروں بھارتی کینیڈا اور میکسیکو سے سرحدیں عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے ۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ

بیجنگ (اوصاف نیوز)چین نے پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک کو سخت الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ درآمدی ٹیکسوں (ٹیرف) سے متعلق مذاکرات کے دوران امریکا کی خوشامد کرنے سے گریز کریں..

چین کی وزارتِ تجارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ”خوشامد سے کبھی امن حاصل نہیں ہوتا اور نہ ہی اس سے عزت کمائی جا سکتی ہے۔“یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا رپورٹوں کے مطابق، ٹرمپ انتظامیہ دیگر حکومتوں پر چین کے ساتھ تجارت کو محدود کرنے کے بدلے میں درآمدی محصولات میں رعایت دینے کی پیشکش کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اس سلسلے میں امریکا نے اپنے تجارتی شراکت داروں کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کر دیا ہے۔ جاپان کا وفد گزشتہ ہفتے واشنگٹن کا دورہ کر چکا ہے، جبکہ جنوبی کوریا کے ساتھ مذاکرات رواں ہفتے شروع ہو رہے ہیں۔

چینی وزارتِ تجارت کے ترجمان نے واضح کیا کہ چین انصاف، بین الاقوامی تجارتی قواعد، اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کا دفاع کرتا ہے اور تمام ممالک کو بھی یہی رویہ اپنانا چاہیے۔

واضح رہے کہ ”وال سٹریٹ جرنل“ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکہ درجنوں ممالک پر دباؤ ڈالنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ وہ چین کے ساتھ اپنی تجارتی سرگرمیاں محدود کریں، بصورتِ دیگر اُنہیں درآمدی ٹیرف سے استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔

دوسری جانب، جاپانی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارم ”مونیکس گروپ“ کے تجزیہ کار جیسپر کول نے کہا ہے کہ جاپان کے لیے امریکہ اور چین دونوں اہم تجارتی پارٹنر ہیں، جہاں اسے 20 فیصد منافع امریکہ اور 15 فیصد چین سے حاصل ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاپان کسی بھی صورت میں ان دونوں بڑی معیشتوں میں سے کسی ایک کو چننا نہیں چاہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کی ناکام پالیسیاں اور عوامی ردعمل
  • وزیراعظم مودی کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، حج کوٹہ اور 6 اہم معاہدوں پر دستخط متوقع
  • امریکہ کے نائب صدر کا دورہ بھارت اور تجارتی امور پر مذاکرات
  • امریکی نائب صدر جے ڈی وینس تجارتی مذاکرات کے لیے بھارت پہنچ گئے
  • امریکی ٹیرف مذاکرات میں پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک خوشامد سے باز رہیں، چین کا انتباہ
  • چینی، بھارتی طلبا کی ویزا قوانین پر ٹرمپ کے خلاف قانونی جنگ
  • امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف سینکڑوں مظاہرے
  • ایران کیساتھ مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، امریکی محکمہ خارجہ
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے
  • ایلون مسک سے ٹیکنالوجی میں امریکہ کے ساتھ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا ہے.نریندرمودی