سندھ کے وزیر توانائی نے کہا کہ سندھ ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی نجی شعبے کے ذریعے صاف بجلی کی تیز تر ترسیل کو مکمل طور پر سہولت فراہم کرے گی تاکہ شہری علاقوں کے قریب صنعتوں کو توانائی فراہم کی جا سکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے اقوام متحدہ کی جانب سے اعلان کردہ بین الاقوامی دن برائے صاف توانائی کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ صوبے میں دستیاب قابل تجدید توانائی کے ذرائع پر انحصار بڑھا کر بجلی کی پیداوار کے لیے تیل اور گیس کے استعمال کو کم سے کم کرے گی۔ بین الاقوامی دن برائے صاف توانائی کے موقع پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سندھ کے وزیر توانائی و منصوبہ بندی و ترقی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں پن بجلی اور شمسی توانائی کے ذرائع کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے لیے کئی پالیسی اقدامات کو تیز رفتاری سے نافذ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں بجلی کی زیادہ کھپت کے لیے یوٹیلیٹی اسکیل سولر پارکس کی تعمیر اور دور دراز گرڈ سے غیر منسلک دیہی علاقوں کے لیے ورلڈ بینک کی مدد سے سولر ہوم سسٹمز کی فراہمی سندھ حکومت کی پالیسی کے دو اہم ستون ہیں، جو صاف بجلی کے ذرائع کے استعمال کو فروغ دینے میں معاون مدد گار ثابت ہونگے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے پی پی پی کے منشور کے مطابق صاف توانائی کے ذرائع پر انحصار بڑھانے کے لیے مکمل حمایت اور حوصلہ افزائی فراہم کی ہے تاکہ صوبے کے گھروں، تجارتی مراکز اور صنعتوں کو کم سے کم قیمت پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے موجودہ بجٹ میں صوبے میں صاف توانائی کے منصوبوں پر تیز عمل درآمد کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈنگ مختص کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی اور صوبائی ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ اور گرڈ کمپنیوں کا قیام صوبائی حکومت کی جانب سے متبادل ذرائع توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے اب تک کے اہم ترین سنگ میل ہیں، اس کے علاوہ مائیکرو گرڈز بھی قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ دیہی علاقوں کو شمسی پاور پلانٹس کے ذریعے توانائی فراہم کی جا سکے۔

سندھ کے وزیر توانائی نے کہا کہ سندھ ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی نجی شعبے کے ذریعے صاف بجلی کی تیز تر ترسیل کو مکمل طور پر سہولت فراہم کرے گی تاکہ شہری علاقوں کے قریب صنعتوں کو توانائی فراہم کی جا سکے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبے میں 48 پبلک سیکٹر کی بڑی عمارتوں کی چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام نصب کیے جا رہے ہیں جن کی مجموعی صلاحیت 30 میگا واٹ صاف توانائی پیدا کرنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کی مالی معاونت سے سندھ شمسی توانائی منصوبے کے تحت 200,000 سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کا منصوبہ پہلے ہی شروع کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 656 سرکاری اسکولوں اور 211 دیہی صحت کے مراکز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ پبلک لائبریریوں میں بھی بیٹری بیک اپ کے ساتھ شمسی نظام نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ سندھ شمسی توانائی فراہم کی کے ذرائع بجلی کی جا سکے کے لیے

پڑھیں:

آئی پی پیز ہر سال اربوں ڈالر کا چونا حکومت کو لگا رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز ہر سال حکومت کو اربوں ڈالر کا چونا لگا رہے ہیں جن میں بڑے نام بھی شامل ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سولر انقلاب آرہا ہے آئی پی پیز کی بجلی کم استعمال ہوگی، کاروباری افراد تیار رہیں نیا معاشی نظام آرہا ہے جس سے امریکا کی اجارہ داری ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امپورٹ ڈیوٹیز پر سالانہ چار ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت ہر سال اپنے پاور پلانٹس کا ہیٹ آڈٹ کرواتی ہے، پرائیوٹ پلانٹس برطانوی عدالت چلے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تک تمام آئی پی پیز نے ہیٹ آڈٹ نہیں کروایا جس قسم کی ڈکیتی آئی پی پیز نے کی اس کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان میں بجلی کے بلوں کا مسئلہ کافی سنگین صورت حال اختیار کرتا جارہا ہے۔ حالیہ برسوں میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ بجلی کے بلوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، جن میں سے ایک بڑی وجہ ملک میں بجلی پیدا کرنے والی نجی کمپنیوں یا انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کا کردار ہے-

آئی پی پیز پر تنقید کی جارہی ہے کیونکہ ان کمپنیوں کے ساتھ کیے گئے معاہدے مہنگے ثابت ہو رہے ہیں۔

ان معاہدوں کے تحت حکومت کو بجلی کی پیداوار کے لیے آئی پی پیز کو بھاری ادائیگیاں کرنی پڑتی ہیں، جس کا بوجھ بالآخر عوام پر پڑتا ہے3۔ اس کے علاوہ، ملک میں بجلی کی پیداوار کی صلاحیت طلب سے زیادہ ہونے کے باوجود، بجلی کی قیمتیں کم نہیں ہو رہیں، جو کہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کو حکومت سے علیحدہ ہونا پڑا تو 2 منٹ نہیں لگائیں گے، ناصر حسین شاہ
  • مراد علی شاہ اور پیپلزپارٹی سندھ میں 16 سالہ حکومت کی کارکردگی بتائیں.عظمی بخاری
  • وفاقی حکومت کا 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ
  • اپوزیشن اور قوم پرست جماعتیں عوام میں اضطراب نہ پھیلائیں‘چولستان کینال منصوبے پر کاپچھلے سال سے رکا ہوا ہے.مرادعلی شاہ
  • مراد علی شاہ کو گنڈاپور سے مختلف ہونا چاہیے،سندھ حکومت 16 سالہ کارکردگی دکھائے، عظمیٰ بخاری
  • سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں اربوں ڈالر موٹروے منصوبوں کا آغاز رواں سال ہوگا
  • تھوڑی توانائی، بڑے امکانات، رات کے وقت بجلی بنانے والے سولر پینلز
  • بجلی
  • آئی پی پیز ہر سال اربوں ڈالر کا چونا حکومت کو لگا رہے ہیں، خواجہ آصف
  • کینال منصوبوں سے سندھ اور پنجاب کے کسانوں کو نقصان ہوگا، سعید غنی