سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کی جید شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امن معاہدہ و جنگ بندی کے باوجود تاحال فلسطین کے مختلف علاقوں میں درجنوں معصوم نہتے فلسطینی بوڑھوں، بچوں، عورتوں کو خونی جارحیت کا نشانہ بناکر معاہدہ کی مجرمانہ خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی صدر علامہ مرزا یوسف حسین کی زیر صدارت، بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری، چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کی میزبانی میں محاذ کے 16سالہ یوم تاسیس کے موقع پر مقامی ہال گلشن اقبال میں منعقدہ شہدائے مقاومت فلسطین سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء، دانشور، صحافی، وکلاء، تاجر، شاعر و ممتاز شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل امن معاہدہ و جنگ بندی کے باوجود تاحال فلسطین کے مختلف علاقوں میں درجنوں معصوم نہتے فلسطینی بوڑھوں، بچوں، عورتوں کو خونی جارحیت کا نشانہ بناکر معاہدہ کی مجرمانہ خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے، اسرائیل، امریکہ کسی طرح بھی طرح قابل اعتماد و بھروسہ نہیں ہے، حالیہ جنگ بندی حماس، حزب اللہ، لبنان، ایران کے شہدائے مقاومت فلسطین کی عظیم قربانیوں و جدوجہد کا نتیجہ و کامیابی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم حکمرانوں امت مسلمہ کے ہر طبقہ و فرد کو بلاامتیاز رنگ و مسلک پہلے سے زیادہ فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ہر قسم کی امداد و نصرت کرنا چاہیئے، جنگ بندی سے اسلامی جہاد ختم نہیں ہوگیا، ظالمانہ کفریہ طاقتوں کے خلاف اپنے دین و ایمان کے تحفظ و غلبہ اسلام کیلئے جہاد قیامت تک جاری رہے گا، پاکستان سمیت مسلم حکمران اپنے ممالک میں تمام تر اسرائیلی مصنوعات کا سرکاری سطح پر مکمل بائیکاٹ جاری رکھیں، شہدائے مقاومت اور ان کی سب سے زیادہ ہر قسم کی مدد کرنے والے برادر اسلامی ملک ایران کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرتے ہیں، پاراچنار میں فرقہ وارانہ استعماری، تکفیری سازشوں کی مذمت اور مستقل پائیدار قیام امن کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان کے شیعہ سنی علماء و عوام فلسطین و کشمیر کی آزادی، ملکی امن و استحکام افواج پاکستان کی کامیابی کیلئے متحدو بیدار ہیں، امن و اتحاد کیلئے 16سالہ خدمات پر متحدہ علماء محاذ کے قائدین علماء مشائخ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سیمینار سے حجۃ الاسلام علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا محمد امین انصاری، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ صادق جعفری، حجۃ الاسلام علامہ محمد حسین مسعودی، فلسطین فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر صابر ابومریم، سابق ایم این اے ایم کیو ایم ساجد احمد، جمعیت پاکستان کے علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، جمعیت علمائے اسلام کے شیخ الحدیث و التفسیر مولانا سلیم اللہ خان ترک، جماعت اسلامی کے مسلم پرویز، مولانا منظرالحق تھانوی، ناصر احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، علامہ شیخ سکندر حسین نوربخشی، سید شبر رضا رضوی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی، پروفیسر ڈاکٹر صفی احمد زکی، ذوالفقار حیدر پرواز، پروفیسر حسن شاہ شگری نوربخشی، پاسٹر عمانوئیل صوبہ، علامہ مفتی عبدالغفور اشرفی، مفتی وجیہہ الدین، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی سمیت 33 شخصیات نے خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: شہدائے مقاومت

پڑھیں:

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام, آج ہم پاکستان کے نظریاتی معمار، عظیم مفکر اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کی یومِ وفات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اقبال صرف ایک شاعر ہی نہیں، بلکہ ایک ایسے اہل بصیرت رہنما تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ ان کا فلسفۂ خودی اور ان کی شاعری نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی بلکہ بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے اندر ایک نئی روح پھونک دی۔    علامہ اقبال وہ پہلے مفکر تھے جنہوں نے 1930 میں الہ آباد کے خطبے میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ مملکت کا واضح تصور پیش کیا۔ ان کا یہ نظریہ بعد میں قائدِ اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر کے وطن عزیز پاکستان کی صورت میں شرمندہ تعبیر ہوا۔ اقبال نے مسلمانوں کو صرف سیاسی طور پر ہی نہیں، بلکہ فکری اور روحانی طور پر بھی متحد کیا۔ اقبال نے بر صغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو اپنی جداگانہ تہذیب، ثقافت اور شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کا پیغام دیا۔    

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار، ضلع کرم میں پائیدار امن و امان کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط
  • ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 87 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر پیغام
  • شاعر مشرق، مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی آج 87 ویں برسی
  • ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ''کربلائے عصر فلسطین سیمینار''
  • اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسلامی جمعیت طلبہ کا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ
  • شہید محمد باقر الصدر کی چھیالیسوں برسی کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد