Express News:
2025-04-22@11:10:26 GMT

بیلا روس؛ الیگزینڈر لوکاشینکو مسلسل7 ویں بار صدر منتخب

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

بیلاروس میں ایک بار پھر روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے قریبی دوست سمجھے جانے والے الیگزینڈر لوکاشینکو صدر منتخب ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس سے آزادی کے بعد الیگزینڈر لوکاشینکو بیلا روس کے پہلے صدر 1994 میں بنے تھے۔

جس کے بعد تاحال ہر صدارتی انتخاب میں وہی فتح حاصل کرتے آ رہے ہیں۔ 

مسلسل 7 ویں مرتبہ بیلا روس کے صدر منتخب ہونے والے الیگزینڈر لوکاشینکو نے اس بار بھی بھاری اکثریت سے فتح حاصل کی ہے۔ 

ان کے مقابل میں 4 امیدواروں میں سے کوئی بھی 5 فیصت ووٹ بھی حاصل نہ کرسکا جب کہ الیگزینڈر لوکاشینکو کو 87 فیصد ووٹ ملے۔ 

خیال رہے کہ الیگزینڈر لوکاشینکو کے مدمقابل میں چاروں صدارتی امیدوار بھی ان کے ہی حامی تھی۔

روس کو یوکرین جنگ میں فضائی اڈے اور اپنی سرحد استعمال کرنے کی اجازت دینے سے الیگزینڈر لوکاشینکو اور پوٹن کے درمیان گہری دوستی عیاں ہوتی ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

دبئی کا وائرل چاکلیٹ، دنیا بھر میں پستوں کی قلت پیدا ہوگئی

DUBAI:

دبئی کے مشہور چاکلیٹیئر فِکس  کی جانب سے 2021 میں متعارف کرایا گیا چاکلیٹ بار Cant Get Knafeh of It   دنیا بھر میں وائرل ہوچکا ہے اور اس کی مقبولیت نے عالمی منڈی میں پستے کی شدید قلت پیدا کر دی۔

اس چاکلیٹ کی خاص بات اس کا گاڑھا اور خوش ذائقہ کنافہ سے متاثرہ پستہ فِلنگ ہے جو صارفین کو دیوانہ بنا چکی ہے۔

یہ جنون دسمبر 2023 میں اس وقت شروع ہوا جب ایک ٹک ٹاک ویڈیو نے دھوم مچائی اور دیکھتے ہی دیکھتے 12 کروڑ سے زائد ویوز حاصل کرلیے۔

اس کے بعد دنیا بھر کے لوگ اس منفرد ذائقے کو آزمانے کے خواہشمند ہوگئے۔

دبئی جانے والے تو اصل چاکلیٹ حاصل کر سکے، لیکن باقی دنیا میں اس کی نقلیں تیار ہونا شروع ہو گئیں تاکہ عوام کی طلب پوری کی جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ، پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے خوشخبری
  • پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف
  • طلبا و طالبات کے لئے روزگار، ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ
  • پاکستانی گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا ویزا حاصل کریں
  • دبئی کا وائرل چاکلیٹ، دنیا بھر میں پستوں کی قلت پیدا ہوگئی
  • علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں شوریٰ عالی کے سات نئے اراکین منتخب 
  • سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دوسری بار ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب 
  • غزہ پر بمباری جاری، اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی عیدان الیگزینڈر بھی لاپتا ہوگیا
  • " ب "فارم آن لائن بنوانے کا طریقہ ، فیس کتنی؟