چینی صدر شی جن پھنگ ہمیشہ عوام کو دل میں رکھتے ہیں، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بیجنگ:
اسپرنگ فیسٹیول کی آمد سے قبل چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ لیاوننگ کے دورے کے دوران دیہی علاقوں، بازاروں، کمیونٹیز اور کاروباری اداروں کا معائنہ کیا ۔ پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چینی صدر نے مقامی نچلی سطح کے کارکنوں اور عام شہریوں سے ملاقاتیں کیں ۔ صدر شی گزشتہ سال آفت سے متاثر ہونے والے افراد کے بارے میں فکر مند ہیں کہ وہ ایک آرام دہ موسم سرما گزاریں۔وہ چین کے ہر خاندان کے لئے ایک پر مسرت جشن بہار کا خیال رکھتے ہیں۔اس دورے کے دوران انہوں نے پورے ملک کے لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا، صدر مملکت کا ایسٹر پر پیغام
اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مسیحی برادری نے ہمیشہ ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اس لیے ہم تعلیم، صحت، سماجی بہبود اور عوامی خدمت کے شعبوں میں مسیحی برادری کے تعاون کا دل کی گہرائیوں سے اعتراف کرتے ہیں۔
ایسٹر کے موقع پر اپنے پیغام مین صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسٹر کے پر مسرت موقع پر پاکستان میں مسیحی برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ ایسٹر امید، تجدید اور زندگی کے جشن کا موقع ہے جبکہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، قربانی اور درگزر کی اقدار کی یاد دلاتا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ہم پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ ہمیں اپنے معاشرے کی بہتری اور ترقی کے لیے مسیحی برادری کے عزم اور امن، ہم آہنگی اور بقائے باہمی کے اصولوں کے لیے ان کی لگن پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ آیے ہم رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور اپنے پیارے ملک کے امن اور خوشحالی کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کریں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا ک دعا ہے کہ یہ ایسٹر سب کے لیے امن، خوشیاں اور خوشحالی لائے۔ میں مسیحی برادری کیلئے مبارک، پرامن اور پرمسرت ایسٹر کا خواہش مند ہوں۔