پریس کانفرنس سے خطاب میں سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومتیں پنجاب کی جماعتوں کی رہی ہیں انہوں نے موٹر ویز پر توجہ دی، وفاقی منصوبوں میں سندھ یا باقی صوبوں کے ساتھ کتنی زیادتی ہوئی لسٹ موجود ہے، پورے پاکستان کی اصل ضرورت توانائی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر سنجیدہ تضاد ہے، ہم چاہیں گے کہ پی ٹی آئی والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ باقی صوبوں میں زیادہ کام ہو رہا ہے تو لوگ دوسرے صوبوں میں جانے کے بجائے سندھ کیوں آرہے ہیں، سپریم کورٹ میں حکومت سندھ کے 180 ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں، سیس ٹیکس حکومت سندھ کو ملنا چاہیئے، تجاوزات کے خلاف ایکشن پر پولیس پر حملے ہوتے ہیں، عوام ردعمل کے مطابق فیصلے کرنے پڑتے ہیں، پورا پاکستان ہمارا ہے کوئی اگر بہتر ہو اچھی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومتیں پنجاب کی جماعتوں کی رہی ہیں انہوں نے موٹر ویز پر توجہ دی، وفاقی منصوبوں میں سندھ یا باقی صوبوں کے ساتھ کتنی زیادتی ہوئی لسٹ موجود ہے، پورے پاکستان کی اصل ضرورت توابائی ہے، تھر کول کا منصوبہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ نے شروع کیا، پی ایم ایل این کی حکومت نے اس منصوبے کو ختم کیا، 2008ء میں صدر آصف علی زرداری کی حکومت دوبارہ آنے پر کام دوبارہ شروع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سولر منصوبے کے تحت سندھ کے لاکھوں لوگوں کو سولر سہولیات فراہم کی جارہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت سندھ میں 21 لاکھ بے گھر لوگوں کے لئے گھر بنائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں سندھ سب سے آگے ہے، این آئی سی وی ڈی، این آئی سی اچ، سائبر نائف جیسا ایک بھی ماڈل پاکستان کے کسی صوبے میں نہیں ملے گا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ یونیورسٹیز کا اشو اہم ہے، سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز میں وی سی کے کرائیٹیریا کو بڑھایا ہے، موجودہ نظام کے تحت کوئی بھی پروفیسر وی سی مقرر ہو سکتا ہے، ایسا نہیں ہے کہ کوئی پروفیسر وی سی مقرر نہیں ہو سکتا، وی سی مظہر الحق صدیقی، علامہ آئی آئی قاضی، نثار صدیقی، مظفر شاہ صاحب بیوروکریٹ تھے مگر وی سی تعینتات ہوئے، پہلے 8 یونیورسٹیز تھیں آج سندھ میں 30 یونیورسٹیز ہیں، درخواست گزار محدود ہوجائیں گے تو کیا کریں گے، عمر کی حد 62 سال اور متعلقہ فیلڈ میں پی ایچ کی شرط رکھی گئی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میمن نے کہا پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے کے خلاف سندھ کے

پڑھیں:

نہریں متنازع معاملہ ہے، جو سنگین ہوچکا، شرجیل میمن

فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ دریائے سندھ سے نہریں نکالنا متنازع معاملہ ہے، معاملہ سیریس ہوچکا ہے، وزیراعظم فوری طور پر یہ منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کریں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو کئی خط لکھے، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا، مگر اجلاس نہِیں بلایا گیا۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ اپنے ماہرین لانے کو تیار ہے، وفاق اپنے ماہرین لے آئے، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کے لیڈر بھی پوچھ رہے ہیں کہ چولستان نہر کے لیے پانی کہاں سے لائیں گے، سیلاب کے برسوں کے علاوہ ہر سال سندھ کو ربیع اور خریف کے موسم میں کم پانی کیوں ملا؟۔

سندھ کے سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سن اکیانوے کے معاہدے پر اعتراضات ہیں، مگر پھر بھی ہمیں کم از کم اس معاہدے کے تحت ہی پانی دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • نہریں متنازع معاملہ ہے، جو سنگین ہوچکا، شرجیل میمن
  • ران ثناء کا شرجیل میمن سے ٹیلی فونک رابط : وفاق ‘ سندھ حکومت کا نہروں کا مسئلہ مذکرات سے حل کرنے پرا تفاق
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن
  • رانا ثناءاللہ کا شرجیل میمن سے رابطہ: کینال مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • رانا ثنا کا شرجیل میمن سے رابطہ، دونوں رہنماؤں کا کینالز معاملہ بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • کینالز کا معاملہ: رانا ثناء اللّٰہ کا شرجیل میمن سے ٹیلی فونک رابطہ
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: شرجیل میمن
  • رانا ثناءاللہ کا شرجیل میمن سے رابطہ، کینال مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • رانا ثنا کا شرجیل میمن سے رابطہ، کینالز کا مسئلہ مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق