برطانیہ کیلیے پروازوں کی بحالی میں پیشرفت، یوکے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی:ایوی ایشن سیفٹی کے معیارات کا جائزہ لینے کے لیے برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور برطانیہ کے سول ایوی ایشن کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔
ترجمان سی اے اے برطانیہ کے محکمہ برائے ٹرانسپورٹ (DfT) اوربرطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا وفد پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حفاظت کے معیارات کاجائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچا ہے۔یہ دورہ پاکستانی ہوائی کیریئرز کی جانب سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی جانب اگلا قدم ہے، دورہ کرنے والے وفد کی میزبانی سی اے اے کے ڈائریکٹر جنرل نادر شفیع ڈار اور ان کی ٹیم کے نے کی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی(پاکستان)اور برطانوی وفود کے درمیان کئی اعلیٰ سطح ملاقاتیں ہوں گی،جن میں ہوا بازی کے حفاظتی اقدامات اوردستاویزات کا جائزہ لینے اور آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔بین الاقوامی معیارات کی تعمیل کا جائزہ لینے کے لیے برطانیہ کا وفد پی آئی اےکا دورہ کرے گا.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سول ایوی ایشن جائزہ لینے برطانیہ کے کا جائزہ کا وفد
پڑھیں:
’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز
پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز ہوگیا جب کہ ہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر 11 بج کر 50 پر روانہ ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر جناب خضر فرہاد وف اور وزارت ہوابازی کے اعلی حکام نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل لوگوں کا خیال تھا کہ پی ائی اے مشکل سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گی، مگر وزیر اعظم کی زیر قیادت جامع اصلاحاتی پروگرام کے بعد آج پی ائی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پی ائی اے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا اور باکو اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس پرواز سے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات بہت مستحکم ہوں گے۔