باپ کو لوٹنے کی کوشش ناکام؛ بیٹے نے لاکھوں روپے کہاں چھپائے؟ وڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور:
بیتے کی اپنے باپ کو لوٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔ ایسی جگہ سے رقم برآمد ہوئی، جہاں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔
شفیق آباد کے علاقے میں باپ کی محنت سے کمائی رقم اڑانے کا پلان چوپٹ ہوگیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
کال کرنے والے صداقت نامی شخص نے پولیس کو بتایا کہ 2ڈاکو گن پوائنٹ پر ڈھائی لاکھ کی رقم چھین کر فرار ہو گئے، جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیا، تاہم تفتیش کے دوران ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو دھوکے میں نہ رکھ سکا۔
ملزم نے اپنے باپ کے پیسوں کو موٹر سائیکل کے اندرونی حصے میں چھپا کر جھوٹی کال کی، تاہم پولیس کی پوچھ گچھ نے ملزم صداقت کی صداقت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
راولپنڈی:چکلالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بکریاں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت علی حسنین کے نام سے ہوئی، چوری شدہ بکریوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 01 لاکھ 20 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔
واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ پولیس میں لی گئی، ملزم چوری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھا۔
چکلالہ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت تمام ذرائع بروئے کارلاتے ہوئے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
ایس پی پوٹھوہار طلحہٰ ولی کا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔