خیبر باڑہ بازار اور مالاکنڈ میں فائرنگ، چھ افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پشاور:
خیبر میں نامعلوم مسلح افراد نے باڑہ بازار میں فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کردیا، ایک زخمی ہوگیا، مالاکنڈ میں نشئی نے فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کی نیند سلادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعہ خیبر کے باڑہ بازار میں پیش آیا جس کے بعد ملزمان بآسانی فرار ہوگئے، جاں بحق افراد میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے4 افراد نشانہ بنے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ مالاکنڈ میں پیش آیا جس میں مخناولہ کے علاقے میں نشئی نے تین افراد کو قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین میں دوبیٹے اور ایک بہو شامل ہیں، لاشیں درگئی اسپتال منتقل کردی گئیں جب کہ ملزم فرار ہوگیا جس کی پولیس نے تلاش شروع کردی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن میں 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش اور مسمار کردیے گئے۔ڈی پی او ہنگو خالد خان کے مطابق ہنگو کے علاقوں دوابہ اور ٹل میں پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، اس آپریشن میں 4 نامزد ملزمان سمیت مجموعی طور پر 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ڈی پی او نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ شر پسند عناصر کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر نذر آتش اور مسمار کر دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنگو میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔