بدین: جعلی عامل کے تشدد سے خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
—فائل فوٹو
بدین میں جعلی عامل کے ہاتھوں تشدد کے باعث 30 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی، جعلی عامل اور اس کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔
بدین پولیس کے مطابق ٹنڈوباگو کے نواحی گاؤں خدا بخش ہیسبانی کی رہائشی 30 سالہ سنگیتا جعلی عامل کے ہاتھوں تشدد کے باعث جاں بحق ہو گئی۔
گوجرانوالہ میں ایک جعلی عامل نے علاج کرنے کے بہانے.
پولیس نے بتایا کہ جعلی عامل نے مقتولہ خاتون کے اوپر جنات کے سایہ کا جواز بنا کر تشدد کیا تھا۔
مقتولہ کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ہیں، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرد ی گئی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جعلی عامل
پڑھیں:
گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی 2 میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو کی ہلاک ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں کار سوار شہری کو ڈاکو پر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو عادی جرائم پیش تھا اور اُس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے شہری کی تلاش کی جا رہی ہے تاکہ مزید حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
دوسری طرف پولیس کو بلدیہ ٹاؤن میں منگل بازار گراؤنڈ سےایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، متوفی کی عمر 45 سے 50 سال کےدرمیان ہے، شناخت نہیں ہوسکی۔