شے گل اور علی سیٹھی کے مشہور ٹریک ’پسوڑی‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پاکستان میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کے مشہور زمانہ گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا مشہور گانا ’پسوڑی‘ یوٹیوب میوزک پر 1 کروڑ مرتبہ سنا جانے والا کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا بن گیا ہے، جو اس کی بے مثال مقبولیت کا ثبوت ہے۔
اس گانے کو عالمی سطح پر بےحد پزیرائی ملی تھی اور یہ بھارت سمیت پڑوسی ممالک میں بھی خوب مقبول ہوا تھا، سوشل میڈیا پر اس گانے نے دھوم مچا دی تھی اور اب بھی اسے اتنا ہی پسند کیا جاتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Xulfi (@zulfiqarjkhan)
یہ گانا 2022 میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے 14ویں سیزن میں ریلیز کیا گیا تھا جس نے اس کی گلوکارہ شے گل کو دنیا بھر میں مشہور کردیا تھا اور آج بھی وہ دنیا کے کئی ممالک میں کنسرٹس کے دوران اس گانے پر پرفارم کرتی نظر آتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نوجوانوں میں مشہور ہوتا ’ہرے ناخنوں‘ کا رجحان کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر ایک نیا بیوٹی ٹرینڈ مشہور ہو رہا ہے جس میں نوجوان اپنے ناخنوں کو ہرے رنگ میں رنگ رہے ہیں اور اس کی وجہ ان کا یہ ماننا ہے کہ ایسا کرنے سے انکی زندگی میں صحت، سکون اور خوش قسمتی آئے گی۔
’گرین نیل تھیوری‘ کے نام سے مشہور یہ بیوٹی ٹرینڈ گزشتہ ریڈ اور بلیو نیل تھیوری کی ہی ایک کڑی ہے۔
نیو یارک پوسٹ کے مطابق گوگل کی مارچ بیوٹی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں ’گرین نیل تھیوری‘ کی سرچز میں اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہرے ناخنوں کے دیکھے جانے سے کامیابی اور اثبات کے متعلق خیالات سوچنے میں مدد ملتی ہے۔
سائکک ریڈنگز اور انٹیوٹیو ہیلنگ پلیٹ فارم اورا مر کی بانی اور سی ای او ریچل اونفیٹر کا کہنا تھا کہ آپ جو بھی کرتے ہیں اس کے پیچھے کوئی مقصد ہوتا ہے اور کوئی توانائی ہوتی ہے، چاہے آپ کو اس کا احساس ہو یا نہ ہو۔ اگر آپ مخصوص رنگوں کو دیگر رنگوں پر فوقیت دے رہے ہیں تو آپ ایسے انتخابات کر رہے ہیں جو آپ کے اصل کی عکاسی کرتے ہیں۔
نفسیات کے اعتبار سے ہرا رنگ ہمیشہ سے تناؤ سے راحت اور سکون سے جوڑا گیا ہے اور ممکنہ طور پر ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اسپتالوں میں اکثر مریضوں کو پُر سکون رکھنے کے لیے ہرے رنگ کی ڈیکوریشن ہوتی ہے۔