خلیل الرحمان قمر نے فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے شادی کیوں کی؟ وجہ ناقابل بیان
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ کے ساتھ اپنی دوسری شادی کا انکشاف کیا ہے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی کی طلاق کی وجہ وہ نہیں تھے۔
خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں صحافی ارشاد بھٹی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب فیصل قریشی اور ان کی سابقہ اہلیہ کے درمیان طلاق ہو رہی تھی تو انہوں نے فیصل قریشی کو سمجھایا کہ وہ اپنا گھر خراب نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا ٹرولز کے لیے بری خبر، خلیل الرحمان قمر کا نیا انٹرویو سامنے آگیا
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ان کے بہت سمجھانے پر فیصل قریشی کی والدہ نے مجھ سے کہا کہ آپ کے زور دینے سے زیادہ سے زیادہ یہ طلاق 6 مہینے رُک جائے گی لیکن پھر بھی ہو جائے گی۔ خلیل الرحمان قمر نے یہ بھی کہا کہ ان کی فیصل قریشی کی سابقہ اہلیہ سے صرف 2 بار ملاقات ہوئی تھی اور وہ انہیں بیٹا کہہ کر بلاتے تھے۔
فیصل قریشی کی سابق اہلیہ سے شادی کیوں کی؟ اس سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ وہ نہیں بتا سکتے۔
صحافی ارشاد بھٹی نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ آپ کو اپنی زندگی کی کہانی سے متاثر تھا؟ جس کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں تھا لیکن جب ڈرامہ نشر ہو رہا تھا تو لوگوں نے میرے متعلق ایسی باتیں کی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں کون سا کوئی بہت امیر آدمی تھا کہ میرے وجہ سے کوئی عورت اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے گی۔
یہ بھی پڑھیں: میرا اسکرپٹ اللہ کی طرف سے آتا ہے، خلیل الرحمان قمر
فیصل قریشی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈراما نگار کا کہنا تھا کہ وہ ان کےبہت اچھے بہت پیارے دوست ہیں، اور ان کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’میں نے ہی اسے ڈھونڈا تھا، وہ میرا لایا ہوا پالا ہوا بندہ ہے، وہ اتنا شاندار اداکار ہے کہ اس نے مجھے آڈیشن میں حیران کردیا تھا‘۔
واضح رہے کہ معروف پاکستانی ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کئی رومانوی ڈرامے تحریر کرچکے ہیں۔ ان کے قابل ذکر ڈراموں میں میرے پاس تم ہو، بوٹا ٹو ٹوبہ ٹیک سنگھ، لنڈا بازار، بنٹی آئی لو یو، من جلی، میرا نام یوسف ہے، میں مر گئی شوکت علی، لو لائف اور لاہور، محبت تم سے نفرت ہے، ذرا یاد کر، پیارے افضل، اور جنٹلمین شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی ڈرامہ خلیل الرحمان قمر فیصل قریشی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاکستانی ڈرامہ خلیل الرحمان قمر فیصل قریشی خلیل الرحمان قمر نے کی سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی کی کہا کہ ا
پڑھیں:
اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان
اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز
وزیرآباد(آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کررہا ہے۔پنجاب کے شہر وزیرآباد میں الخدمت فاونڈیشن کے زیراہتمام بلاسود قرضہ جات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں44فیصدلوگ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزاررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی طرح کئی سکیمیں ہیں لیکن غربت ختم نہیں ہورہی، نوجوانوں کوآئی ٹی کے کورسزکرادیے جائیں تو وہ بہت سے کام کر سکتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے تقریب میں 112 افراد میں 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کے بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہرشعبے میں طبقاتی نظام بنتا جا رہا ہے، بے نظیر انکم جیسے پروگرام جیسے پروگرام صرف سیاست کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، ہمارے پڑوسی ملک کے مقابلے میں ہمارے ملک میں یوریا کھاد کی قیمتیں کئی گناہ زیادہ ہے،حکومت نوجوانوں کے روز گار کے لئے کوئی مواقع پیدا نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا نوجوان پڑھ لکھنے کے باوجود بے روز گار ہے، اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے، فارم 47 کے سسٹم میں چند لوگ طاقتور ہوتے جارہے ہیں۔امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیر آباد کے لوگو اِس طاقت کے نظام کے خلاف ڈٹ جا، بنو قابل پروگرام کے تحت ہم نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دینے کا بندوبست کر رہے ہیں، ایک لاکھ سے زائد نوجوان بنو قابل پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اِس ملک کے حکمران بڑے بڑے قرض لیتے ہیں اور معاف کروالیتے ہیں، ہمارے پروگرام کے تحت جو لوگ قرضے لیتے ہیں وہ 99 فیصد ہمیں واپس کر دیتے ہیں، ہمیں کرپٹ مافیا کے خلاف متحد ہو کر کوشش کرنا پڑے گی۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم نوجوان کو چھوٹے کورسسز کروائیں گے تاکہ وہ اپنا روزگار کمائیں،ہم خواتین کے لئے دستکاری کے پروگرام لا رہے ہیں تاکہ خواتین گھر بیٹھے پیسے کما سکے، ہم خواتین کو مارکیٹنگ ٹولز سکھائیں گے تاکہ وہ اپنے مصنوعات فروخت کرسکے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لارہے تا کہ وہ سپورٹس میں بھی آگے بڑھ سکے، یہ پاکستان طاقتوروں کا پاکستان نہیں بلکہ یہ پاکستان ہمارا پاکستان ہے، بلدیاتی نظام کے حوالے سے جو پنجاب میں زیادتی کی گئی ہے ہم اس کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ پینتیس ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل عاصم منیرنے انعامات تقسیم کیے وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت، جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کیسامنے پیش ہونے کا امکان جنگ کے سائے دروازے تک پہنچ گئے، امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا، برطانوی وزیر دفاع وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم