مہاکمبھ میلے سے مشہور ہونے والی مونا لیزا کو بالی ووڈ سے بڑی آفر مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بھارت میں 26 جنوری تک جاری رہنے والا مہاکمبھ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ان میں سے ایک 16 سالہ مونالیزا بھونسلے ہے، جس کو ’وائرل مونالیزا‘ کا خطاب دیا گیا ہے۔
میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی اس لڑکی کو اس کی گہری رنگت اور خوبصورت آنکھوں کے ساتھ معصومیت بھری مسکان نے سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Mona lisa ❤️❤️❤️ (@mona_lisa_0007)
مونالیزا کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کے پاس خریداری کیلئے لوگوں کو ہجوم کرنا شروع کر دیا۔ اس کے نتیجے میں ان کے ساتھ ہراسانی کے واقعات بھی پیش آئے، جس پر ان کے والد نے ان کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کیے اور انہیں واپس گھر بھیج دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Mona lisa ❤️❤️❤️ (@mona_lisa_0007)
رپورٹس کے مطابق ایک معروف فلم ڈائریکٹرنے مونالیزا کو اپنی آنے والی فلم ’دی ڈائری آف منی پور‘ میں ایک کردار کی پیشکش کی ہے۔ تاہم، مونالیزا نے تاحال اس پیشکش پر کوئی جواب نہیں دیا۔
ایک انٹرویو میں مونالیزا نے اپنی شہرت کو قسمت قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور فلم میں کام کرنے کے امکان پر مثبت ردعمل دیا۔ مونالیزا اس فلم میں کردار کیلئے راضی ہوں گی یا نہیں اس حوالے سے تو نہیں کہا جا سکتا تاہم وہ بھی کئی سوشل میڈیا اسٹارز کی طرح سال 2025 کی پہلی انٹرنیٹ سینسیشن بن چکی ہیں جن کی خوبصورتی کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
راولپنڈی میں گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی بچی کی پُراسرار ہلاکت ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ مندرہ کے علاقے پانچ مرلہ اسکیم میں سات سالہ بچی پراسرار طور پر قتل ہوئی جس کی شناخت 7 سالہ شفق کے نام سے ہوئی۔
اہل خانہ کے مطابق بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی جس کی لاش گھر کے قریب زیر تعمیر مکان سے ملی ہے۔ بچی کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔
بچی کی لاش ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیا اور ایس پی گوجر خان سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات اور ملزم/ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا۔
پولیس کے مطابق بچی دوپہر سے لاپتہ تھی جس کی گمشدگی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے بھی تلاش کی۔
پولیس نے بچی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔